Dal Pulao Recipe in Urdu

Find delicious Dal Pulao recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Dal Pulao recipe is one of the common and most searched dishes in the Rice, Biryani, & Pulao recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Dal Pulao recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Dal Pulao
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

7616 Views 0 Comments

مونگ دال پلاؤ اور لال چٹنی
اجزاء:
دال کا پلاؤ پیٹ کے لیے بھی ہلکا ثابت ہوتا ہے اور جیب پر بھی کم خرچ دیتا ہے۔ بریانی سے زیادہ جلدی بن کر تیار ہوتا ہے اور ذائقے میں بھی کوئی کمی نہیں رہتی۔ چلیے بتاتے ہیں کے فوڈز میں ہم آپ کو مونگ دال کا جلدی سے بننے والا وہ پلاؤ جو آج آپ کے گھر میں سب پیٹ بھر کر کھائیں گے۔

اجزاء:
مونگ دال آدھا پیالہ،
1 کلو چاول،
2 سے 4 کالی مرچ ثابت،
1 چمچ کالی مرچ پاؤڈر،
2 سے 3 لونگ ثابت،
گرم مصالحہ 1 چمچ،
لیموں 2 سے 3 ( 1 باریک کٹا ہوا لیموں اور 2 لیموؤں کا رس ) ،
2 ثابت لال مرچ ( گول والی ) ،
2 چمچ لال مرچ پاؤڈر،
ہرا دھنیا حسبِ ذائقہ،
ٹماٹر 4 سے 5،
1 تیز پات،
2 کٹی ہوئی پیاز،
2 چمچ املی کا پیسٹ،
آدھا چمچ دھنیا،
آدھا چمچ ہلدی،
آدھا چمچ زیرہ،
چٹکی بھر انار دانہ،
1 چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ،
2 کٹی ہوئی ہری مرچیں
2 چمچ نمک
ترکیب:
پلاؤ کا طریقہ:
٭ سب سے پہلے دال کو بھگو دیں۔
٭ چاولوں کو صاف کرکے بھگو دیں۔
٭ دال کو بس 3 سے 4 منٹ ہی ابال کر الگ رکھ لیں۔
٭ آئل کو گرم کریں اور پیاز بھون لیں اور بلینڈر میں بھنی ہوئی پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر بلینڈ کرلیں۔
٭ چاولوں کو ابالتے وقت ان میں آئل، لیموں کا رس ڈال کر کچھ دیر کے لیے ڈھک دیں جب چاول آدھے کچے اور آدھے پکے رہ جائیں تو اس میں ابلی ہوئی دال، ٹماٹر، ہلدی، نمک، ہری مرچ، دھنیا، لال مرچ، کالی مرچ، تیز پات، لونگ، گرم مصالحہ، کٹے ہوئے لیموں، بھونی ہوئی پیاز کا کچلا اور تھوڑا سا ہرا دھنیا ڈال کر 10 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔
٭ اب ایک پیالے میں املی کا پیسٹ ایک چمچ، 2 چمچ پانی اور ایک چمچ لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے رکھ لیں۔
٭ لیجیے مزیدار مونگ پلاؤ بن کر تیار ہے۔

لال چٹنی کیسے بنائیں؟
٭ بلینڈر میں لال مرچ پاؤڈر، املی کا پیسٹ، لیموں کا رس، ٹماٹر اور تھوڑا سا انار دانہ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
٭ لیجیے لال چٹنی بن کر تیار ہے۔

اب پلاؤ کو اس چٹنی کے ساتھ سروو کریں اور املی کے پیسٹ لیموں کا رس جو مکس کیا گیا تھا اس کو اوپر سے ڈال دیجیے۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Dal Pulao Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Dal Pulao is very famous in desi people. At KFoods you can find Dal Pulao and all the urdu recipes in a very easiest way.

Dal Pulao

Dal Pulao in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

Reviews & Comments