Dal Makhni Recipe in Urdu

686 Views 0 Comments

دال مکھنی
اجزاء:
دال (کالی مسور) ایک کپ
لال لوبیا آدھا کپ
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
پیاز ایک کپ
بلیو بینڈ مارجرین ایک تہائی کپ
تیل تین کھانے کے چمچ
پانی آدھا لیٹر
دارچینی دو اسٹکس
زیرہ ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹو پیوری ایک کپ
گرم مصالحہ ایک چمچ
قصوری میتھی ایک چمچ
ہری مرچ تین عدد
کریم آدھا کپ
کریم، ادرک اور ہرا دھنیا گارنشنگ کے لئے
ترکیب:
ایک پین میں پانی ابلنے کے لئے رکھ دیں اس میں نمک ڈالیں اور اس کے ساتھ لوبیا اور دال ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں ۔
جب نرم ہو جائے توچولہے سے اتار کر میشر سے میش کرلیں مکمل میش نہ کریں۔
اب ایک پین میں بلیو بینڈ مارجرین اور تیل ڈال کر ہلکا سا سوتے کریں اب اس میں دارچینی ،زیرہ ڈال کر چلائیں ۔
اب اس میں کٹی ہوئی پیاز اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر تھوڑا سا سنہری کر لیں۔ پھر اس میں ٹماٹو پیوری ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
اب اس میں دال کا مکسچر ڈال کر کچھ دیر پکائیں جب اچھی طرح گھل مل جائے تو اس میں گرم مصالحہ ، کریم، قصوری میتھی، اور دو کھانے کے چمچ مکھن ڈال کر چلائیں۔
اب اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر دم پہ رکھ دیں۔ 5 منٹ کے بعد چولہا بند کر دیں۔
کریم، ادرک، ہرا دھنیا سے گارنش کریں اور اوپر سے ذرا سا مکھن ڈال دیں۔ مزیدار دال مکھنی تیار ہے۔

Posted By: Afshan, Lahore

Find out the Dal Makhni Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Dal Recipes. Dal Makhni is very famous in desi people. At KFoods you can find Dal Makhni and all the urdu recipes in a very easiest way.

Dal Makhni

Dal Makhni in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Dal Recipes.

مزید دال ریسیپی ریسیپیز

Latest Articles

Reviews & Comments