دہی جمانے کا طریقہ
اجزاء:
خالص دودھ ایک لیٹر
دہی ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
دودھ ابال لیں اور ساتھ ساتھ پھینٹتے جائیں (دہی کو چمچ سے اوپر نیچے کریں کہ جھاگ بنتا جائے)۔
مٹی کے برتن میں جمائیں تو زیادہ اچھا دہی بنے گا۔ دودھ اچھی طرح ابل جائے تو اس کو اس برتن میں ڈالیں جس میں جمانا ہو یا جاگ لگانا ہو۔
اب اس دودھ کو چمچ کی مدد سے خوب اچھی طرح تقریباً 5 منٹ تک پھینٹیں، اس طرح کرنے سے دودھ جب نیم گرم رہ جائے اور اس میں جھاگ بھی بن جائیں جتنے زیادہ جھاگ بنیں گے اتنا ہی بالائی والا گاڑھا دہی جمے گا۔
اب دودھ کو جاگ لگائیں۔ یعنی اس میں دہی ڈالیں گے۔ میٹھی دہی سے جاگ لگائیں گے تو دہی میٹھا جمے گا۔ کھٹی دہی سے جاگ لگائیں گے تو دہی کھٹا جمے گا۔ دہی اگر میٹھی نہ ہو تو اپنے دہی میں ذرا سی چینی ملا لیں تاکہ وہ میٹھا ہو جائے۔
اب ایک لیٹر دودھ میں ایک چمچ دہی ایک کنارے سے اس دودھ میں شامل کریں۔ دودھ کے اوپر موجود جھاگ کو نہ ہلائیں ، بس سائڈ سے دہی اندر ڈال کر ہلکا سا چمچ ہلائیں ۔
پھر اوپر سے کسی المونیم فوائل یا کسی ایسے ڈھکنے سے ڈھانک دیں کہ جس سے ہوا اندر نہ جائے۔ اور اس برتن کو کسی گرم جگہ یا کسی کیبنٹ وغیرہ میں رکھ دیں ۔
اب اسے یا تو رات بھر کے لئے چھوڑ دیں یا پھر دن بھر کے لئے چھوڑ دیں بہترین دہی تیار ہو جائے گا۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi
Add Your Recipe