بادام بھگو کر چھلکا اتار کر باریک کاٹ لیں۔ دال دو گھنٹے پہلے بھگو کر باریک پیس لیں۔ یا دودھ میں گلا کر باریک پیس لیں۔ اب دودھ میں گھول کر باقی دودھ میں شامل کر یں، درمیانی آنچ پر پکائیں۔ چمچ چلائیں تاکہ گٹھلیاں نہ پڑ یں۔ گاڑھی ہونے لگے تو چینی شامل کر دیں۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے اور فیرنی گاڑھی ہو جائے تو بادام ڈالیں اور الائچی چھڑک کر چمچ چلا دیں۔ ڈونگے میں نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔