Cream Filled Donuts Recipe in Urdu

Find delicious Cream Filled Donuts recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Cream Filled Donuts recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Cream Filled Donuts recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Cream Filled Donuts
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

85 Views 0 Comments

کریم فلڈ ڈونٹس
اجزاء:
ڈونٹس ڈو کے لیے:
میدہ — 5 کپ
خمیر (Yeast) — 2 کھانے کے چمچ
نمک — ½ چائے کا چمچ
چینی — 1 کھانے کا چمچ
پگھلا ہوا مکھن — ¼ کپ
ونیلا ایسنس — ½ چائے کا چمچ
انڈے — 2 عدد
فل کریم دودھ — 2½ کپ (ہلکا نیم گرم)

کریم چیز فلنگ کے لیے:
وہپنگ کریم — 2 پیک
کریم چیز — 1 کپ
کنڈینسڈ ملک — ½ کپ

تیاری کے لیے:
تلنے کے لیے تیل
کاسٹر شوگر — حسبِ ضرورت
ترکیب:
٭ ایک بڑے پیالے میں میدہ، خمیر، نمک اور چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں پگھلا ہوا مکھن، انڈے اور ونیلا ایسنس شامل کریں۔
٭ آخر میں نیم گرم دودھ تھوڑا تھوڑا ڈالتے ہوئے نرم، ہموار اور لچکدار آٹا گوندھ لیں۔ آٹے پر ہلکا سا مکھن لگا کر ڈھانپ دیں اور تقریباً ایک گھنٹے یا دوگنا ہونے تک گرم جگہ پر رکھ دیں۔
٭ فلنگ بنانے کے لیے وہپنگ کریم کو اچھی طرح پھینٹیں یہاں تک کہ اس میں سخت چوٹیاں (Stiff Peaks) بن جائیں۔
٭ پھر کریم چیز اور کنڈینسڈ ملک شامل کرکے ہلکے ہاتھ سے مکس کریں تاکہ نرم اور کریمی فلنگ تیار ہو جائے۔ اسے پائپنگ بیگ میں بھر کر فریج میں رکھ دیں۔
٭ اب تیار آٹے کو ہلکا سا گوندھ کر برابر حصوں میں تقسیم کریں اور چھوٹے گول ڈونٹس بنا لیں۔ انہیں چند منٹ مزید پھولنے دیں، پھر ہلکی آنچ پر سنہری ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔
٭ تلے ہوئے ڈونٹس کو نکال کر کچن ٹشو پر رکھیں، پھر ہلکا گرم ہونے پر کاسٹر شوگر میں رول کریں۔
٭ ہر ڈونٹ میں سیخ یا چاپ اسٹک کی مدد سے ایک چھوٹا سا سوراخ بنائیں اور پائپنگ بیگ کے ذریعے کریم چیز فلنگ بھر دیں۔
٭ مزیدار، نرم اور کریمی کریم فِلڈ ڈونٹس سرو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ چائے یا کافی کے ساتھ ان کا ذائقہ اور بھی لاجواب لگتا ہے۔
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Cream Filled Donuts Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Cream Filled Donuts is very famous in desi people. At KFoods you can find Cream Filled Donuts and all the urdu recipes in a very easiest way.

Cream Filled Donuts

Cream Filled Donuts in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

Get Alerts