دودھ دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ تھوڑے سے پانی یا دودھ میں کسٹرڈ گھول لیجئے۔ جب دودھ ابلنے لگے تو اس میں کسٹرڈ ڈال دیجئے اور ساتھ ساتھ چمچہ ہلاتے جائیے تاکہ گٹھلی نہ بننے پائے۔ تھوڑا سا گاڑھا ہونے پر چینی ڈال دیجئے اور مزید پکائیے۔ گاڑھا ہو جائے تو اتار لیجئے اور کسی برتن میں ڈال کر جمنے کیلئے فریج میں رکھ دیجئے۔ جم جائے تو کریم پھینٹ کر اس طرح ڈال دیجئے کہ سارے کسٹرڈ پر اس کی پتلی سی تہہ پھیل جائے۔کریم کے اوپر چیری ڈبے سے نکال کر سجا دیجئے۔لذیذ کریم چیری کسٹرڈ تیار ہے۔