گھی گرم کر کے اس میں لونگ اور الائچی فرائی کرلیں۔ اب کھوپرا ڈال کر اتنا فرائی کریں کہ اس کا رنگ تبدیل ہوجائے۔ پھر اس میں کریم اور چینی شامل کردیں۔ جب چینی اچھی طرح میلٹ ہوجائے اور سائڈوں میں گھی نظر آنے لگے تو پھینٹے ہوئے تین انڈے شامل کردیں۔ اور اسے آہستہ آہستہ سے چلاتے جائیں۔ جب جمنیں لگیں تو اس میں بادام اور اخروٹ شامل کردیں۔ اوپر سے آدھا چائے کا چمچہ الائچی دانہ ڈال کر فریج میں جمنے کے لئے رکھ دیں۔ گارنش کے وقت میوے کے ساتھ چاندی کے ورق لگا کر پیش کریں۔