چکن تکہ پیزا
اجزاء:
:پیزا ڈو کے لئے
میدہ دو کپ
خمیر ایک کھانے کا چمچ
کاسٹر شوگر ایک چائے کا چمچ
ملک پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
تیل چار کھانے کے چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
انڈا ایک عدد
:پیزا سوس کے لئے
تیل دو کھانے کے چمچ
(لہسن تین جوئے ﴿کٹا ہوا
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿کٹی ہوئی
نمک ایک چائے کا چمچ
اوریگانو ایک چائے کا چمچ
(پیاز ایک عدد ﴿کٹی ہوئی
چینی ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر کا پیسٹ ایک کپ
کیچپ دو کھانے کے چمچ
:ٹاپنگ کے لئے
چکن تکہ چنکس ایک کپ
(پیاز ایک عدد ﴿سلائس
(شملہ مرچ ایک عدد ﴿سلائس
(ٹماٹر ایک عدد ﴿سلائس
موزریلا چیز ایک کپ
چیڈر چیز ایک کپ
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿کٹی ہوئی
زیتون کا تیل حسب ضرورت
چلی گارلگ سوس حسب ضرورت
ترکیب:
پیزا ڈو کے لیے: میدہ، خمیر، کاسٹر شوگر، مِلک پاؤڈر، چار کھانے کے چمچ تیل، آدھا چائے کا چمچ نمک اور انڈے کو نیم گرم پانی سے گوندھیں اور ڈھک ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
جب میدہ ڈبل ہوجائے تو رول کرکے بیل لیں۔
پیزا سوس کے لیے: پین میں دو کھانے کے چمچ تیل کو گرم کے اُس میں لہسن، ایک چائے کا چمچ نمک، اوریگانو، چینی، کٹی لال مرچ، پانی، کیچپ اور کپ ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر پکالیں، تاکہ گاڑھا ہوجائے۔
اب پہلے پیزا کے ڈو پر حسب ضرورت زیتون کا تیل لگائیں۔
پھراُس پر کپ چیز ڈال کر پیزا سوس لگا دیں۔
اب چکن تکہ چنکس، پیاز، ٹماٹر، شملہ مرچ اور چیز ڈال دیں۔
آخر میں کٹی لال مرچ اور چلی گارلک سوس چھڑک کر بیس منٹ کے لیے بیک کرلیں۔
Rukaiya Abbas ,
Posted By: Warda Bashir,