ٹماٹر ،مرغی، شملہ مرچ اورپیاز کے ایک ایک انچ کے ٹکڑے کر لیں۔
ٹماٹروں کو پانی میں ابال کر چھان لیں۔
تیل گرم کر کے پہلے لہسن کو تلیں پھر تمام چیزیں ڈال کر سوس کو گاڑھا بنالیں۔
اب کالی مرچیں، سرخ مرچیں، نمک رائی اور ادرک کو ملا کر مرغی پر لگائیں اور آدھ گھنٹہ کے لئے رکھ دیں۔
پھر سیخ میں پیاز ،ٹماٹر ،شملہ مرچ اور مرغی کے ٹکڑے باریک باریک ڈالیں اور تیل گرم کریں اوپر سے ٹماٹر کی سوس ڈالیں۔
اور اس وقت تک پکائیں جب تک کہ مرغی تیل نہ چھوڑدے۔
فرائیڈ رائس کے ساتھ سرو کریں۔