Chicken Mandi Recipe in Urdu

Find delicious Chicken Mandi recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Chicken Mandi recipe is one of the common and most searched dishes in the Arabian Foods recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Chicken Mandi recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Chicken Mandi
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

117 Views 0 Comments

چکن مندی
اجزاء:
مندی رائس کے لیئے:
باسمتی چاول 2 کپ (بھیگے ہوئے)
چکن اسٹاک یا یخنی 3 سے 4 کپ
پیاز 1 عدد (باریک کٹی ہوئی)
تیل یا گھی 3 کھانے کے چمچ
دار چینی 1 ٹکڑا
الائچی 3-4 عدد
لونگ 4-5 عدد
تیز پات 1-2 پتے
زیرہ 1 چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ 1 چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
ہلکا مندی مصالحہ یا گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچ

مندی چکن کے لیئے:
چکن 1 عدد (4 ٹکڑوں میں)
پیاز 1 عدد (باریک کٹی ہوئی)
ٹماٹر 2 عدد
لہسن ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
دہی 1/2 کپ
تیل 1/4 کپ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
ہلدی 1/2 چائے کا چمچ
گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچ


ترکیب:
مندی رائس:
٭ دیگچی میں تیل یا مکھن گرم کریں، اس میں ثابت گرم مصالحہ (دار چینی، الائچی، لونگ، تیز پات) اور زیرہ ڈال کر خوشبو آنے دیں۔ پھر باریک کٹی پیاز ہلکی سنہری کریں اور ٹماٹر ڈال کر نرم کر لیں۔

٭ اب اس میں چکن یخنی یا اسٹاک شامل کریں، نمک اور ہلکا سا مندی مصالحہ (یا کالی مرچ + دھنیا پاؤڈر) ڈالیں۔ جب پانی اُبلنے لگے تو بھیگے ہوئے باسمتی چاول ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔ پانی خشک ہونے پر دم دے دیں۔

مندی چکن:
٭ سب سے پہلے چکن کو دہی، لہسن ادرک پیسٹ، نمک، لال مرچ، ہلدی اور گرم مصالحے کے ساتھ کم از کم 1 گھنٹہ میرینیٹ کریں۔ ایک برتن میں تیل گرم کر کے پیاز سنہری کریں، پھر اس میں ٹماٹر اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔ اب میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ چکن گل جائے اور مصالحہ اچھی طرح جذب ہو جائے۔

٭ آخر میں ہلکا سا دھواں دینے کے لیے کوئلہ جلا کر برتن میں رکھ دیں اور ڈھکن بند کر دیں۔

ٹرے تیار کریں:
٭ ایک ٹرے میں مندی رائس پھیلا کر ڈالیں اور اس کے اوپر چکن رکھ دیں۔ مزیدار چکن مندی تیار ہے، سلاد اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Chicken Mandi Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Arabian Foods. Chicken Mandi is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Mandi and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Mandi

Chicken Mandi in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Arabian Foods.

Reviews & Comments
Get Alerts