ایک پیالی پانی میں چاپیں ابلنے رکھ دیں۔ لہسن، ادرک، نمک ، ملا دیں۔ پانی خشک ہونے لگے تو ہری پیاز، ایک ایک انچ کے لمبے ٹکڑوں میں کاٹ کر ، ملا دیں۔ ککڑی کے لمبے لمبے ٹکڑے، تین انچ کے، کاٹ لیں اور چاپوں میں رکھ کے سویا سوس ڈال کر دم کر دیں۔ لوبیے کے دانے بھی ملا دیں۔ دودھ میں کارن فلور ملائیں۔ چاپیں نکال کر ان پر یہ آمیزہ لگائیں اور تیل میں سرخ کر لیں۔ اب ڈش میں چاپیں رکھیں اور ککڑی، پیاز اور لوبیے کے آمیزے کو چاروں طرف ڈال دیں۔ اوپر سے کالی مرچ چھڑک دیں۔ ٹماٹوسوس کے ساتھ پیش کر یں۔