چنا فرائڈ نمکو
اجزاء:
چنے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں چاہے وہ پلاؤ میں ڈلے ہوئے ہوں یا پھر چاٹ میں، دہی بڑے میں ڈالیں یا پھرکسی دوسری ریسیپی میں یہ مزیدار لگتے ہیں۔ چنوں کو پکاتے وقت اکثر خواتین ایک پیالا اضافی چنے ابال کر فریزر میں رکھ لیتی ہیں تاکہ جب دل چاہے ان کی چاٹ بنا کر استعمال کرلیا جائے۔
لیکن نمکو کے شوقین لوگوں کے لیے گھر بیٹھے بناء کسی اضافے خرچے کے بنائیں چنا نمکو جس کا مصالحہ اتنا ذائقہ دار اور بنے لاجواب۔
اجزاء:
ابلے ہوئے چنے ایک پیالا
کالی مرچ پاؤڈر
لال مرچ پاؤڈر
اجوائن پاؤڈر
ہینگ پاؤڈر
اناردانہ پاؤڈر
سونف کا پاؤڈر
چاٹ مصالحہ
ثابت لال مرچ کا پاؤڈر
لیموں
آئل ایک کپ
گرم مصالحہ 2 چمچ
ترکیب:
٭ آئل کو اچھی طرح گرم کریں اور اس میں چنے ڈال کر اس کو اچھی طرح فرائی کریں۔
٭ جب یہ بھن کر کڑک ہونے لگیں اس میں ہری مرچ پاؤڈر، کالی مرچ، لال مرچ، سونف، چاٹ مصالحہ، ہینگ، اجوائن پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
٭ پھر لیموں ڈال کر سروو کردیں۔
٭ اس کو روتی سے بھی کھاسکتے ہیں یہ بہت مزیدار لگے گا۔
شیف اعجاز انصاری کی ریسیپی ویڈیو بھی آپ کے کام آئے گی:
Posted By: Humaira, Karachi