کاجو اور مرغی کا سلاد
اجزاء:
مرغی کی بوٹیاں (بغیر ہڈی اُبلی ہوئی)_____ ایک پیالی
کاجو_____ ایک پیالی
ٹائی پاستا (اُبلا ہوا)_____ 2پیالی
براؤن چینی_____ ¼پیالی
لیموں کا رس_____ 3کھانے کے چمچے
سفید سرکہ_____ ایک کھانے کا چمچہ
تازہ کریم_____ ایک پیالی
کٹی ُہوئی کالی مرچ_____ ½چائے کا چمچہ
سیلری(چوپ کی ہوئی)_____ ایک پیالی
شملہ مرچ(باریک کٹی ہوئی)_____ ½پیالی
پیاز(باریک کٹی ہوئی)_____ ایک عدد
نمک_____ ایک چٹکی
ترکیب:
ایک بڑے پیالے میں براؤن چینی‘کالی مرچ‘ کریم‘ لیموں کا رس‘ سرکہ اور نمک ملالیں۔
ایک پیالے میں شملہ مرچ‘ پیاز‘ مرغی‘ سیلری ملاکر ڈش میں نکالیں‘ اس کے اُوپر کریم کا آمیزہ ڈالیں اور کاجو سے سجادیں۔
Posted By: Hania, karachi
Add Your Recipe