دودھ کو ابال کر ہلکی آنچ پر پکائیں- کینڈی بسکٹ کا موٹا موٹا چورا کر کے اس میں مکھن شامل کریں اور اس مکسچر کو فریج میں بیس سے پچیس منٹ کے لیے رکھ دیں- تھوڑے ٹھنڈے دودھ میں کسٹرڈ پاؤڈر مکس کر کے گرم دودھ میں ڈال کر مسلسل چمچہ چلاتے ہوئے کسٹرڈ تیار کرلیں- ایک فرائنگ پین میں آدھا کپ چینی ڈال کر پگھلائیں اور اسے کسٹرڈ میں ڈال کر مسلسل چلاتی جائیں (احتیاط سے چینی کو پکائیں اگر زیادہ پکا دیا تو ذائقہ کڑوا ہوجائے گا) چولہا بند کر دیں اور ڈھکن ڈھک کر کسٹرڈ ٹھنڈا ہونے دیں- اس میں کریم شامل کریں- سرونگ گلاسوں میں پہلے بسکٹ کا مکھن ملایا ہوا چورا بچھائیں- اس کے اوپر تیار کیا ہوا کسٹرڈ ڈالیں اور فریج میں ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں فرائنگ پین میں باقی بچی ہوئی چینی ڈال کر پگھلائیں اور ایک چکنی کی ہوئی اسٹیل کی ٹرے میں ڈال کر پھیلائیں اور جمنے کے لیے رکھ دیں- سرونگ گلاسز کو فریج میں سے نکالیں جمی ہوئی چینی کی پٹی کو کھرچ کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں یا موٹا چورا کر کے کسٹرڈ کے اوپر چھڑکیں- پھینٹی ہوئی کریم اور اسٹرابیری سے گارنش کر کے سرو کریں-