بریڈ قلفی
اجزاء:
گرمی کے موسم ہو اور آئس کریم یا قلفی نہ بنائی اور کھائی جائے تو مزہ ہی نہیں آتا آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں مشہور یوٹیوبر مبشر صدیق کی بتائی ہوئی دیسی بریڈ ملائی قلفی کی ترکیب جس کو کھا کر آپ بھی پائیں گے شدید گرمی میں ٹھنڈک۔
بریڈ ملائی قلفی
اجزاء
بادام۔۔۔ 25 سے 30 عدد
ڈبل روٹی۔۔۔ 10عدد
الائچی۔۔۔ 3 عدد
دودھ۔۔۔ 3کپ
چینی۔۔۔ ایک کپ
ملائی۔۔۔ ایک کپ
ترکیب:
سب سے پہلے ڈبل روٹی کے چاروں براؤں کونے کاٹ لیں، اب ایک گرینڈر میں بادام ڈالیں اس میں کاٹی ہوئی ڈبل روٹی ڈالیں ساتھ الائچی کو کھول کر الائچی کے دانے اس میں ڈال دیں اب اس میں آدھا کپ دودھ ڈالیں اور گرینڈ کر لیں، پھر جب یہ تمام اجزاء گاڑھے پیس لیں تو آخر میں اس میں ملائی ڈالیں ڈھائی کپ دودھ مزید ڈالیں ساتھ چینی شامل کریں اور تمام اجزاء کو گرینڈ کر لیں، جب تمام اجزاء اچھی طرح گاڑھے پیس لیں تو اسے کلفی کے سانچے میں یا پھر چھوٹی چھوٹی مٹکی میں نکال کر کم از کم 8 سے 10 گھنٹے کے لئے ڈیپ فریزر میں رکھ دیں لیجیئے ہو گئی مزیدار بریڈ قلفی تیار۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi