بوہری کباب
اجزاء:
مرغی کا قیمہ: 600 گرام
ہری مرچ کا پیسٹ: 1 سے ½ کھانے کے چمچ
نمک: ½ چائے کا چمچ
پسا ہوا گرم مصالحہ: ¾ چائے کا چمچ
پسی ادرک: 1 چائے کاچمچ
پیاز: 1 عدد
پسا ہوا زیرہ: ایک چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا: حسبِ ضرورت
انڈے: 2 عدد
بریڈ کرمبز: حسبِ ضرورت
سلاد پتے اور ٹماٹر: گارنش کے لئے
ترکیب:
چکن کے قیمے میں ہری مرچ کا پیسٹ، نمک، پسا گرم، مصالحہ، پسا زیرہ، پسی ادرک، دھنیا، باریک کٹی ہوئی پیاز اور بریڈ کرمبز مکس کریں اور اسے چوپر میں پیس لیں، اب اس کے پتلے پتلے کٹلس بنائیں اور بریڈ کرمبز میں ڈپ کر کے رول کر لیں، پھر اسے پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈِپ کر کے گولڈن فرائی کر لیں، ٹماٹر اور سلاد پتوں کے ساتھ گارنش کر کے پیش کریں۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi
Add Your Recipe