سیرپ بنانے کے لئے:
پہلے ایک پین میں ایک پانی ڈالیں اور ساتھ ہی چینی ڈال کر حل کرلیں۔اب اس میں لیموں کا رس اور چند قطرے شامل کرلیں۔جب سیرپ بوائل ہونے لگے تو اتارلیں۔سیرپ تیار ہے۔
کیک بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے ایک مسکنگ باﺅل میں انڈے،چینی،بیکنگ پاؤڈر،سوڈا اور مکھن ڈالیںاور اسے ایک بیٹر کی مدد سے اچھی طرح سے بیٹ کرلیں۔یہاں تک کہ تمام آمیزہ یکجان ہوجائے۔اب اس سوجی ڈالیں اور چمچے کی مدد سے فولڈ کرلیں۔کیک کے سانچے کو مکھن سے گریسنگ کرلیں۔اب کیک کا تمام آمیزہ اس میںڈال کر سیٹ کرلیں۔اب کیک کے سانچے کو آدھے گھنٹے پہلے سے گرم اوون میں200ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون کے درمیان میںکیک کے سانچے کو رکھ کر 30سے 35منٹ کے لئے بیک کرلیں۔نکال کر اوپر سے بادام سے گارنش کرلیں۔سیرپ ڈالیں۔پھر ڈائمنڈ شیپ میںکٹ لگائیںاور روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔جب ٹھنڈا ہوجائے تو سرو کریں۔