انڈوں میں سفیدیاں الگ کرکے اس قدر پھینٹیں کہ جھاگ بن جائے اور پیالہ الٹنے پر بھی باہر نہ گرے (یہ پہچان ہے پھینٹے جانے کی)
اب زردیاں اور پسی ہوئی چینی ملا دیں اور اس قدر پھینٹینے کے بعد میدے کو بہت آہستہ آہستہ لکڑی کے چمچ سے اس طرح ملائیں کہ جھاگ قائم رہے۔
صاف اور خشک 8کے گول سانچے کو بغیر چکنائی لگائے یہ مرکب انڈیل دیں اور سانچے کو میز پر جھٹک کر مرکب کی سطح پر ہموار کرلیں۔
پہلےسے گرم اوون میں 160ڈگری پر رکھ کرتقریباً 35 منٹ تک بیک کریں۔ تنکا ڈال کر ٹیسٹ کریں۔ اگر صاف باہر نکل آئے تو کیک تیار ہے۔ ورنہ چند منٹ مزید پکائیں۔ سانچے میں مکمل ٹھنڈا ہونے کے بعد پلٹ لیں۔
کیک کو آدھا آدھا کرکےکریم پھینٹ کر آدھا کپ آئسنگ شوگر ملائیں اور اس میں کوئی سا پھل باریک کاٹ کر ملائیں۔
ڈبے کا جوس کیک پر پھیلا دیں اور کریم و پھل کی فلنگ کرکے کیک کو جوڑ دیں۔ دوسرے حصے پر بھی جوس ڈالیں اور کریم لگا کر پھل سجا دیں کیک کو چند گھنٹے فریج میں رکھا رہنے دیں۔ تاکہ سیٹ ہوجائے۔
مزیدے دار کیک تیار ہے۔