ایک کپ گھی گرم کرکے اس میں6عدد ہری الائچی کے ساتھ 250 گرام بیسن ڈال کرہلکی آنچ پر 10منٹ بھون لیں۔
اب اس میں 250گرام دودھ تھوڑا تھوڑا کرکے شامل کریں اور فرائی کریں۔
جب سارا دودھ ڈال دیں تو اس میں 125گرام پانی اور 125گرام چینی سے تیار کیا ہواشیرہ شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں اور گریس کی ہوئی پلیٹ میں ڈال کر پھیلا دیں۔
اب اسے برابر کر لیں۔
آخر میں کٹے بادام، پستے اور چاندی کے ورق سے گارنش کرکے سرو کریں۔