چینی کا ایک تار کا قوام تیار کیجئے۔
ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور الائچی کے دانے ڈال دیں۔
جب گھی کڑ کڑانے لگے تو اس میں بیسن ڈال دیجئے اور خوب بھونئے۔
جب بیسن بھن کر سرخ ہو جائے تو کھویا ڈال دیجئے پھر چینی کا ایک تار کا قوام تیار کیجئے اور کشمش ڈال دیں اور بھونتے رہیے۔
جب پانی خشک ہو جائے اور مرکب حلوے کی طرح گاڑھا ہو جائے تو دیگچی کو چولہے سے اتار لیجئے اور حلوہ پلیٹوں میں نکال کر اوپر بادام اور چاندی کے ورق لگا دیں۔
بیسن کا مزے دار حلوہ تیار ہے۔