باربی کیووائٹ چکن بوٹی برگر
اجزاء:
باربی کیووائٹ چکن بوٹی ۔۔ حسب ضرورت
بن ( لمبے والے ) ۔۔ تین سے چار عدد
سلاد پتے ۔۔ دو سے تین عدد
چلی گارلک سوس ۔۔ آدھا کپ
مایونیز ۔۔ تین سے چار کھانے کے چمچے
مسٹرڈ پیسٹ ۔۔ دو کھانے کے چمچے
کٹی کالی مرچ ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
کدوکش موزریلا چیز ۔۔۔ سو گرام
ترکیب:
تین سے چار عدد لمبے بن ہلکا سا سینک لیں۔ اب نیچے والے حصے پر تین سے چار کھانے کے چمچے مایونیز، دو کھانے کے چمچے مسٹرٍڈ پیسٹ اور آدھا چائے کا چمچہ کٹی کالی مرچ مکس کر کے لگائیں۔ پھر حسب ضرورت ؤائٹ چکن بوٹی رکھیں اور آدھا کپ چلی گارلک سوس ڈال کر سو گرام کدوکش موزریلا چیز چھڑکیں اور اوپر والا حصہ رکھ کر سرو کریں۔
باربی کیووائٹ چکن بوٹی برگر
Chef Gulzar ,
Posted By: Humaira Tariq,