بٹاٹا وڑا
اجزاء:
پکوڑے تو افطاری میں سب ہی کے گھر بنتے ہیں مگر آج بنائیں افطاری میں کچھ خاص جو بڑھائے آپ کے دسترخوان کی زینت۔
اجزاء:
آلو: آدھا کلو
کلونجی: ایک چائے کا چمچ
لال مرچ: ڈیڑھ چمچ
پیاز: باریک کٹی ہوئی ایک پاؤ
گھی: آدھا کلو
انار دانہ: 4 کھانے کے چمچ
نمک: حسبِ زائقہ
بیسن: ایک کپ
ترکیب:
آلو اُبال کر چھیل لیں اور اچھی طرح میش کر لیں۔
اب اس میں کلونجی ڈال دیں۔
پیاز کو ہلکا سا بھون کر اس میں شامل کریں۔
انار دانے کو پیس کر اس میں شامل کریں۔
نمک مرچ ڈال کر بیسن کا آمیزہ بنا لیں اور اس میں آلو کو گول گول لڈو کی طرح بنا کر ڈِپ کریں۔
گرم تیل میں گولڈن ہونے تک فرائی کریں۔
لال یا ہری چٹنی کے ساتھ گرما گرم پیش کریں۔
Shireen Anwar ,
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi