الیکٹرک بیٹر کی مدد سے انڈوں کو اچھی طرح سے پھینٹ لیں۔ دیگچی میں گھی گرم کریں اور الائچیاں توڑ کر ڈالیں۔ جب خوشبو آنے لگے تو سُوجی ڈال کر خوشبو آنے تک بھُونیں ۔ اس میں دودھ ڈال کر5منٹ تک پکائیں۔سُوجی نرم ہوجائے تو چمچہ چلاتے ہوئے انڈے، کھانے کا پیلا رنگ اور چینی شامل کردیں۔ جب گھی حلوے سے الگ نظر آنے لگے تو ڈش میں نکال کر بادام، پستے اور چاندی کے ورق سے سجا کر پیش کریں۔