پالک کو ابال کر چھان لیں- بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں- سوس پین میں تیل کی آدھی مقدار گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر لائٹ گولڈن براؤن رنگ آنے تک فرائی کریں- اس میں لہسن ادرک پیسٹ٬ پالک پری٬ ہری مرچ پیسٹ٬ نمک اور قصوری میتھی ڈال کر مکس کریں بھون کر سرکہ شامل کردیں اور سرونگ ڈش میں نکال لیں- انڈوں میں نمک اور کٹی ہوئی سیاہ مرچیں ڈال کر پھینٹ لیں- فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کر کے اس میں انڈوں کا آمیزہ تھوڑی مقدار میں ڈال کر پھیلائیں ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں- پلیٹ میں نکال لیں اسی طرح انڈوں کا تمام آمیزہ استعمال کریں- آملیٹ کو رول کر کے سلائس کاٹ لیں-آملیٹ سلائسز کو پالک کی گریوی پر رکھ کر سرو کریں-