Aloo Palak Recipe in Urdu

Find delicious Aloo Palak recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Aloo Palak recipe is one of the common and most searched dishes in the Vegetables & Pulses recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Aloo Palak recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Aloo Palak
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1707 Views 0 Comments

آلو پالک
اجزاء:
آلو پالک کی سبزی گھر بھر کے افراد مزے سے کھا لیتے ہیں چاہے وہ بچے ہوں یا بڑے کیونکہ یہ بنتی ہی اتنے مزے کی ہے اور اس کے ساتھ اگر روٹی پر اصلی گھی لگا کر کھائیں تو پیٹ بھر جاتا ہے بس دل نہیں بھرتا ہے۔ آپ نے کبھی ڈھابے یا ہائی وے پر موجود کابلی طرز کے ریسٹورنٹس میں یہ سبزی کھائی ہو تو آپ کو معلوم ہوگا کہ اس کا ذائقہ کس قدر منفرد ہوتا ہے اور گھر میں ویسی سبزی بالکل بھی نہیں بنتی ہے۔ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں مزیدار آلو پالک کی ایسی سبزی جسے کھا کر آپ بھی ہماری بتائی گئی اس ریسیپی کی تعریف کریں گے۔

آلو پالک بنانے کے لئے درکار اجزاء:
آلو آدھا پاؤ،
پالک حسبِ ضرورت یا ایک پیالہ،
پسی لال مرچ 2 چمچ
کالی مرچ 1 چمچ
گرم مصالحہ 1 چمچ
ہلدی آدھا چمچ
دھنیا آدھا چمچ
ثابت دھنیا آدھا چمچ
آئل 3 سے 4 چمچ
ہری مرچ 2 درمیان سے کٹی ہوئی
کلونجی پاؤڈر آدھا چمچ
ٹماٹر 1 سے 2 عدد
پیاز 2 عدد
زیرہ 2 چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ آدھا چمچ
لیموں کا رس 3 چمچ
مکھن
ادرک لہسن کا پیسٹ۔
ترکیب:
٭ سب سے پہلے آلوؤں کو دھو کر کاٹ لیں۔
٭ پالک کو بھی کاٹ کر دھو لیجیے اور خُشک ہونے کیلئے رکھ دیں۔
٭ اب کڑاہی میں آئل ڈال کر پیاز فرائی کریں اور اسے نکال کر بلینڈر میں پیس لیں۔
٭ پھر کڑاہی میں آلو اور آدھا چمچ زیرہ ڈال کر فرائی کریں کہ یہ ہلکے براؤن ہو جائیں۔
٭ اب آلو نکال کر الگ کرلیں اور ان کا آئل نچوڑنے کے لیے الگ کردیں۔
٭ پھر پالک کو کڑاہی میں ڈالیں اور اس کو اچھی طرح بھونیں کہ یہ بالکل گل جائے۔
٭ پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر، ہری مرچ، کالی مرچ، لال مرچ، ثابت لال مرچ، دھنیا، ہلدی اور لیموں لا رس ڈال کر اچھی طرح پکائیں جوں ہی اس کی رنگت تبدیل ہونے لگے اس میں آلو ڈال کر 5 منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔
٭ اب ایک کڑاہی میں تھوڑا سا آئل، زیرہ، لال مرچ ڈال کر اچھی طرح بھگار کیلئے تیار کریں اور سبزی کا دم ہٹا کر اس پر یہ تڑکہ ڈال دیں۔
٭ لیجیے ڈھابے جیسی لاجواب سبزی بن کر تیار ہے اب اس پر مکھن اوپر سے ڈالیں اور اچار کے ساتھ سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Aloo Palak Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Vegetables & Pulses. Aloo Palak is very famous in desi people. At KFoods you can find Aloo Palak and all the urdu recipes in a very easiest way.

Aloo Palak

Aloo Palak in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Vegetables & Pulses.

Reviews & Comments