Aloo Ke Chips Recipe in Urdu

Aloo Ke Chips

446 Views 0 Comments

آلو کے چپس
اجزاء:
اکثر ہم گھر میں آلو کے چپس تو بازار جیسے خستہ اور کرارے بنا لیتے ہیں لیکن ویسا مصالحہ نہ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ پوری طرح نہیں آتا۔ اسلیئے آج کے فوڈ آپ کے لیئے لایا ہے آلو کے چپس یعنی فرینچ فرائز کے اوپر ڈالے جانے والے مصالحے کی ترکیب، جو آپ کے فرائز کو مزید مزیدار بنادے گا۔

اجزاء:

نمک 2 چمچ
کشمیری مرچ 4 چمچ
لال مرچ 2 چمچ
لیمن سالٹ 1 چمچ
لہسن پاؤڈر 1 چمچ
اجینوموتو (چائنیز نمک) 1 چمچ
پیاز کا پاؤڈر 1 چمچ
اوریگانو ½ چمچ
چکن پاؤڈر 1 چمچ (اگر چاہیں تو)
ترکیب:
۔ سب سے پہلے چائنیز نمک، اوریگانو، پیاز پاؤڈر اور لیمن سالٹ کو گرینڈر میں ڈال کر گرینڈ کرلیں تا کہ وہ اچھی طرح باریک پس جائے

۔ اب اسے ایک پیالے میں نکال کر اس میں نمک، لہسن پاؤڈر، کشمیری اور لال مرچ ڈال کر مکس کریں

۔ اگر آپ کسی ایسی جگہ رہتے ہیں یا مصالحے رکھتے ہیں جہاں ڈبوں میں نمی آجاتی ہو، تو اسکے لیئے آپ اس میں کارن فلور ڈال دیں

۔ تمام چیزوں کو اچھے سے مکس کر کے چھلنی سے چھان لیں تا کہ مصالحے میں کوئی گٹھلی نہ رہے

۔ اب اس مصالحے کو بوتل میں بھر کر رکھیں اور فریچ فرائز کے اوپر چھڑک کر کھائیں، یقیناً سب کو پسند آئے گا۔

Posted By: Salwa, Karachi

Add Your Recipe

Find out the Aloo Ke Chips Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Snacks And Appetizers. Aloo Ke Chips is very famous in desi people. At KFoods you can find Aloo Ke Chips and all the urdu recipes in a very easiest way.

Aloo Ke Chips

Aloo Ke Chips in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Snacks And Appetizers.

Latest Articles

Reviews & Comments