اجزاء:
ہم سب ہی نے گُڑ کا حلوہ، دال کا حلوہ تو کھایا ہی ہے اور اس کے ذائقے سے خوب لطف لئے ہیں، مگر کیا آپ نے آلو کا حلوہ کھایا ہے، یہ اتنا مزیدار ہوتا ہے کہ آپ بھی انگلیاں چاٹتے رہ جائیں گے اور اسے بنانا بھی اتنا آسان ہے کہ آپ اسے جب چاہیں بنا سکتے ہیں۔
تو چلیں پھر آج ہم آپ کو یہ مزیدار حلوہ بنانے کی ترکیب بتاتے ہیں وہ بھی صرف 20 منٹ میں، جی ہاں! یہ جتنا سستا اور آسان ہے اتنا ہی جلدی بھی بن جاتا ہے کیونکہ آلو تو گلتا ہی جلدی ہے تو کیوں نہ ہو یہ فوری تیار۔
مزیدار آلو کا حلوہ بنانے کی ترکیب
جب بھی ہمارے مذہبی تہوار آتے ہیں تو ہم لازمی میٹھے کو اپنے مینو میں شامل کرتے ہیں اور کچھ لوگ تو میٹھے کھانے کے اتنے شوقین ہوتے ہیں کہ ایسے تہواروں کا انتظار کرتے ہیں، لیکن انہوں نے بھی کبھی آلو کا حلوہ نہیں چکھا ہوگا اس مرتبہ آپ بھی ہماری بتائی ہوئی ترکیب سے آلو کا حلوہ بنا کر انہیں حیرت میں ڈال سکتے ہیں چلیں تو پھر ترکیب جان لیتے ہیں۔
• اجزاء
آلو۔۔۔۔ 6 سے 8 عدد
گھی۔۔۔۔ حسبِ ضرورت
چینی۔۔۔۔ حسبِ پسند
دودھ۔۔۔۔ 2 سے 3 کپ
کاجو۔۔۔۔ گارنش کے لئے
بادام۔۔۔۔ گارنش کے لئے
چھوٹی الائچی کا پاؤڈر۔۔۔۔ ٓآدھا چائے کا چمچ