Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Vaginal Discharge Likoria Treatment at Home regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Vaginal Discharge Likoria Treatment at Home enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Vaginal Discharge Likoria Treatment at Home experience. At Dr Umme Raheel Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
خواتین کی صحت کو صحت مند گھرانے کے لئے بہت زیادہ خاص سمجھا جاتا ہے، کیونکہ جب تک یہ مضبوط نہیں ہوں گی، آنے والی نسل اور نومولود بچوں کو بھی اس کے اثرات سے منفی نقصانات اٹھانے پڑتے ہیں۔ خواتین اور بالغ لڑکیوں میں آج کل لیکوریا کی بیماری عام ہے، کہا جاتا ہے کہ یہ کوئی بیماری نہیں مگر پھر بھی لوگ اس کے بارے میں بات نہیں کرتے ، جس کے شدید نقصانات خواتین کے تولیدی نظام اور دیگر اندرونی نظاموں کو تباہ کر دیتے ہیں۔لیکوریا کیا ہے؟خواتین کے جسم سے خارج ہونے والی سفید یا زرد رنگت کی رطوبت کو لیکوریا کہا جاتا ہے، اس ڈسچارج کااصل مقصد جسم سے نقصان دہ بیکٹیریا اوردیگر حیاتیات کاجسم سے نکلنا ہے۔ اگر یہ ڈسچارج سفید اور بدبو کے بغیر ہوتو نارمل بات ہے لیکن اگر یہ گاڑھا اور بدبو دار ہو تو لیکوریا ہے۔لیکوریا کیوں بنتا:جب ہمارے گردے، آنتیں اور جلد جسم سے ٹاکسن (تولیدی نظام میں موجود مادے) کو نکالنے میں ناکام ہوتی ہیں تو نتیجے کے طور پر جسم ان ٹاکسن کو اووریز کے ذریعے سے ڈسچارچ کی شکل میں خارج کرنے کی کوشش کرتا ہے بعض اوقات یہ صرف چپچپا سفید ماہ ہوتا ہے اور سنگین ہونے کی صورت میں پیپ کا اخراج بھی اس کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔احتیاط:۔زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔۔تازہ پھل اور سبزیاں زیادہ مقدار میں کھائیں ۔۔اپنی غذا میں کیلا ،کروندا(کرین بیری)،نارنگی،لیموں،کالا آلوبخارا،اروی،ہرے پتوں والی سبزیاں ،پیاز اور دہی شامل کریں ۔۔اپنی غذا میں صحت بخش بوٹیاں اور مصالحے جیسے ادرک،لہسن،میتھی اور دھنیا شامل کریں ۔۔کاربوہائڈریٹ والی غذا (جیسے ثابت اناج،برائون رائس اور جوء وغیرہ)،ہلکا پروٹین (جیسے مچھلی،دہی،میوے وغیرہ)،اور کم چکنائی والی ڈیری پرودکٹس استعمال کریں۔۔صفائی کا خاص خیال رکھیں ،انڈر گارمنٹس کو اینٹی بائیو ٹک سلوشن سے دھوئیں اور اسے دھوپ میں پوری طرح سکھائیں ۔۔ڈھیلے کاٹن کے کپڑے پہنیں ۔۔صبح کے وقت واک کریں اور روزانہ ورزش کریں ۔۔ذہنی دباؤ سے بچیں کیونکہ اس سے ہارمونز کا توازن بگڑتا ہے اورڈسچارج ہونے لگتا ہے۔۔سفید چاول ،سفید روٹی ،میدہ اور ریفائن کی ہوئی چیزوں سے گریز کریں۔۔چکنی،کھٹی،تلی ہوئی ،چٹپٹی مرغن غذائوں سے گریز کریں ۔۔چائے،کافی اور الکوحل سے گریز کریں ۔لیکوریا کا گھریلو علاج:گرمی کی وجہ سے ہونے والے لیکوریا کے علاج کے لئے سفید چاولوں کو ابال کر اس کا پانی(پیچ) مریض کو پلائیں۔ ایک لیٹر پانی ابال کر اس میں تین چمچ میتھی کے بیج شامل کریں ۔اور اس وقت تک پکائیں جب تک اس کی مقدار آدھی نہ رہ جائے ۔اس پانی کو ٹھنڈا کرلیں اورروزانہ صبح اٹھ کر ایک کپ پیجئے۔لیکوریا کو ختم کرنے کا بہترین قدرتی طریقہ ہے۔ایک گلاس پانی میں ایک کھانے کا چمچ تازہ لیموں کا رس ملا کر ویجائنہ کے آس پاس سے دھوئیں۔ام راحیل کا بتایا ہوا حکیمی نسخہ:۔گوند کیکر ۔25 گرام گوند کتیرہ ۔25 گرام گوند موچرس۔ 25 گرام سوکھے ہوئے سنگھاڑے۔50 گرام گل انار۔50 گرام 50 گرام موسلی سفید لیں۔ لاجونتی ۔50 گراماس کا ذائقہ بدلنے کے لئے اس میں حسبِ ذائقہ مصری ملا لیں۔• ان تمام چیزوں کو پیس کر باریک پاؤڈر بنا لیں۔اب اس سفوف کا دن میں دو مرتبہ صبح شام ایک چائے کا چمچ دودھ یا پانی کے ساتھ پی لیں۔ لیکوریا کا مسئلہ ختم ہو جائے گا کمزوری دور ہوگی ہڈیوں اور کمر درد سے نجات ملے گی۔
In Dr Umme Raheel Tips section you can check Vaginal Discharge Likoria Treatment at Home in most easiest way. Find Vaginal Discharge Likoria Treatment at Home in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Vaginal Discharge Likoria Treatment at Home totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Vaginal Discharge Likoria Treatment at Home.