25 Rabi ul Awal 1448 | Sep 08, 2026
Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Thyroid Ka Asan Gharelu Ilaj regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Thyroid Ka Asan Gharelu Ilaj enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Thyroid Ka Asan Gharelu Ilaj experience. At Dr Bilquis Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
واتین کو تھائی رائیڈ کے مسائل ہیں تو دودھ میں دھنیا کس طریقے سے ڈال کر پیئیں ۔۔ جانیے ڈاکٹر بلقیس تھائی رائیڈ کو کنٹرول کرنے کے لیے کون سا طریقہ بتا رہی ہیں؟ہمارے جسم میں کئی اقسام کے غدود پائے جاتے ہیں، جو مختلف کام سرانجام دیتے ہیں ان میں سے ایک اہم گلینڈ ''تھائی رائیڈ گلینڈ'' کہلاتا ہے، جو ہمارے گلے کے نچلے حصے میں موجود ہوتا ہے اور تتلی کی مانند دکھائی دیتا ہے، اس غدود کا بنیادی کام غذاؤں کے ذریعے حاصل ہونے والی توانائی کو کنٹرول کرنا ہے. تاہم اگر کسی بھی سبب تھائی رائیڈ گلینڈ کے افعال میں کوئی گڑبڑ ہو جائے تو مختلف اقسام کے امراض لاحق ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، جبکہ عُمر بڑھنے کے ساتھ بھی تھائی رائیڈ گلینڈز کی کارکردگی متاثر ہو جاتی ہے، عام طور پر اس غدود کے غیر فعال ہونے کی 5 بنیادی علامات ظاہر ہوتی ہیں جن میں وزن بڑھنا، تھکاوٹ، ذہنی دباؤ، بدہضمی، مزاج میں اُتار چڑھاؤ چڑچڑا پن شامل ہیں۔ ڈاکٹر بلقیس بتاتی ہیں اس مسئلے کے حل کے لیے کچھ اہم ٹپس۔ڈاکٹر بلقیس ٹپس:٭ خشک دھینے کو دودھ میں اچھی طرح پکا کر پینے سے بھی یہ مسئلہ حل ہوتا ہے۔ دن میں ایک کپ پی لیں۔ اس میں چینی اگر ڈالنی ہو تو آدھا چمچ ہی استعمال کریں۔ایک پین میں 2 کپ پانی ڈالیں اس میں اسگندھ ناگوری کی 2 سے 3 لکڑیاں شامل کریں ساتھ ہی آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈالیں اور اتنا پکائیں کہ پانی ایک کپ رہ جائے، اب اس چائے کو چھان کر اس میں گرین ٹی کا ایک ٹی بیگ ڈالیں اور اس چائے کو دن میں 2 مرتبہ روزانہ گرما گرم پیئیں، اس چائے کے استعمال سے بڑھتا وزن کنٹرول ہوگا۔ اور آپ کا ہائپو تھائی رائیڈ کنٹرول ہو جائے گا۔٭ تھائی رائیڈ کو کنٹرول کرنے کے لیے سونف کا پانی روزانہ دن میں 2 کپ کسی بھی وقت استعمال کریں۔ یہ آپ کو لازمی فائدہ پہنچائے گا۔
In Dr Bilquis Tips section you can check Thyroid Ka Asan Gharelu Ilaj in most easiest way. Find Thyroid Ka Asan Gharelu Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Thyroid Ka Asan Gharelu Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Thyroid Ka Asan Gharelu Ilaj.