Tamatar Se Rang Saaf Karne Ka Tarika

Find effective Beauty Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Tamatar Se Rang Saaf Karne Ka Tarika. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Tamatar Se Rang Saaf Karne Ka Tarika. Dive into a rich repository of Beauty Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Beauty Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Tamatar Se Rang Saaf Karne Ka Tarika. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Tamatar Se Rang Saaf Karne Ka Tarika
Posted By: Zahid 11154 Views 0 Comments Jun 06, 2021


ٹماٹر سے رنگ صاف کیوں ہوتا ہے؟ جانیں اس سے گھر بیٹھے خود کو خوبصورت بنانے کے چند آزمودہ طریقے

ٹماٹر کھانے پینے کے ساتھ ایک اہم بیوٹی پراڈکٹ کے طور پر کام کرتا ہے، اس کے استعمال سے جلد کے کئی بنیادی مسائل بھی حل ہوتے ہیں اور رنگ بھی نکھر جاتا ہے۔ آج ہماری ویب میں ٹماٹر کے چند استعمال آپ کو بتانے جا رہے ہیں جو ہر طرح سے آپ کی جلد کی خوبصورتی کے لئے قابلِ قبول ہیں۔

صاف رنگت:

گرمی سے جلد کی رنگت خراب ہوجاتی ہے اور کالے دھبے بھی پڑجاتے ہیں جوکہ میک اپ کرکے بھی نہیں چھپتے۔ اگر آپ کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے تو اپنے فریج میں رکھے ہوئے دو ٹماٹر نکالیں اور اپنے مسئلے کا حل تلاش کرلیں۔

طریقہ:

٭ ٹماٹروں کو اچھی طرح دھو لیں اور کاٹ کر دو ٹکڑے کرلیں۔ ٭ تین ٹماٹروں کا رس نکال لیں اور اس کو تین حصوں میں کرلیں یعنی دو الگ الگ پیالیوں میں آدھا آدھا کرکے رکھ لیں۔
٭ اب ایک پیالی میں تھوڑا سا ٹماٹر کا رس لیں اس میں ایک چمچ دودھ ڈال کر چہرے پر لگائیں اور دس منٹ تک مساج کرتی رہیں۔ گیلے کپڑے کی مدد سے چہرہ صاف کرلیں۔
٭ ٹماٹر کے رس میں ایک چمچ شہد، ہلدی، لیموں کا رس اور ایک چمچ دہی شامل کرے پیسٹ بنالیں پھر اس کو اچھی طرح اپنے چہرے پر لگا کر مساج کریں اور کچھ دیر چھوڑ دیں۔ پھر ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔ ٭ بہتر نتائج چاہتی ہیں تو اس فیشل کو روزانہ استعمال کریں تاکہ آپ کی جلد نکھر جائے اور تمام داغ دھبے بھی ختم ہوجائیں۔

بلیک ہیڈز

ٹماٹر سے بنائیں رنگ گورا کرنے اور بلیک ہیڈز کو قدرتی طور پر ختم کرنے والی جادوئی کریم تو جانیں اس کی ترکیب اور بنائیں اس کو آج ہی وہ بھی کچن میں موجود چیزوں سے۔

ٹپس:

٭ دو ٹماٹروں کو اچھی طرح دھو لیں اور بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنالیں۔ اس میں چار سے پانچ چمچ کورن فلور ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر سات منٹ تک پکاتے رہیں۔ ٭ ٹھنڈا ہونے پر اس میں ایک لیموں کا رس ، دو وٹامن ای کے کیپسول، ایلوویرا جیل، آدھا چمچ زیتون کا تیل اور عرقِ گلاب شامل کرکے اچھی طرح ملالیں ۔ اس کریم کو روزانہ دن میں دو مرتبہ چہرے پر دس منت لگاکر سادے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں کہ اس سے نہ صرف رنگ گورا ہوگا بلکہ چہرے کی جلد بھی ٹائٹ ہوجائے گی ، گردوغبار بھی نہیں رہے گا ساتھ ہی بلیک ہیڈز قدرتی طور پر کنٹرول ہوجائیں گے۔

ٹماٹر کا جوس:

ٹماٹر کے جوس میں ایک چمچ دہی مکس کرکے پیسٹ تیار کریں اور اس کو چہرے پر لگائیں، اس سے جلد پر رونق بحال ہو جاتی ہے، اسکن ٹائٹ بھی ہوتی ہے اور بے جان جلد میں جان بھی آ جاتی ہے۔

ٹماٹر کا اسکرب:

ٹماٹر کو کاٹ کر اس کے دو ٹکڑے کریں اس پر چینی لگائیں اور چہرے کا مساج کریں اس سے جلد ہائیڈریٹ رہے گی اور آپ کے کھلے مساموں میں موجود گندگی ختم ہو جائے گی۔

ٹماٹر کا فیس واش

ایک ٹماٹر کا گودہ نکال کر اس کو فریج میں رکھ لیں، جب بھی منہ دھونے لگیں اس کو چہرے پر لگائیں اور صابن کی طرح رگڑیں، اس سے جلد پر نشانات اور داغ دھبے دور ہوں گے۔

In Beauty Tips and Totkay section you can check Tamatar Se Rang Saaf Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Tamatar Se Rang Saaf Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Tamatar Se Rang Saaf Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Tamatar Se Rang Saaf Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg