Sugar Control Karne Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Sugar Control Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Sugar Control Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Sugar Control Karne Ka Tarika experience. At Dr Essa Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Sugar Control Karne Ka Tarika
Posted By: Afshan 1697 Views 0 Comments Mar 11, 2022


ذیابیطس کنٹرول کرنے کے لئے کیا چیز استعما ل کریں کہ آپ کو شوگر کی دوا سے نجات مل جائے۔ڈاکٹر عیسٰی نے نسخہ بتادیا۔

ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لئے ڈاکٹرزسب سے پہلےمیٹھا کھانا بند کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بہت سے موسمی پھل بھی بند کر دئیے جاتے ہیں۔ لیکن ہم نہیں جانتے کہ ہم جو روٹی بھی کھا رہے ہیں، اس میں بھی کاربوہائیڈریٹ موجود ہے۔اور اس کی وجہ سے بھی شوگر میں فرق پڑتا ہے۔ شوگر کم کرنے کے لئے ہمیں بہت سی چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے،اپنی صحت کی طرف سے لاپرواہی شوگر کے ساتھ ساتھ کئی دوسری بیماریوں میں مبتلا کر دیتی ہے ۔ شوگر کے مریضوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ چہل قدمی کو اپنی عادت بنالیں اسکے ساتھ میٹھا کھانا بند کریں۔
موسم کے پھل ایسے کھائیں جن میں مٹھاس کے ساتھ ہلکی ترشی بھی ہو،مکمل میٹھے پھلوں سے اجتناب کریں۔ پھل کاٹ کر کھائیں ان کا جوس یا شیک بنا کر نہ پئیں۔ اگر آپ شوگر کی گولیاں استعمال کر رہے ہیں تو یہ نسخہ استعمال کرنے کے بعد اورپہلے شوگر کا ریکارڈ ضرور رکھیں کہ پہلے کتنی تھی اوراب کتنی ہے۔
نسخہ
جو 40 گرام
السی کے بیج 20 گرام
میتھی دانہ 20 گرام
کلونجی 20 گرام
اجوائن 10 گرام
ان سب چیزوں کو ملا کر پیس لیں اور پاؤڈر بنالیں۔ ایک چمچ صبح اور ایک چمچ رات کو کھائیں۔اور جس دن بد پرہیزی کر لیں اس دن 3 دفعہ کھا لیں۔ اس میں کیونکہ ساری نیچرل چیزیں ہیں اسلئے اس سے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ 15 دن کھائیں اور اس کے بعد اپنی شوگر چیک کروائیں ،اللہ نے چاہا تو آپ کی گولیاں آہستہ آہستہ چھوٹ جائیں گی۔ لیکن اس کے لئے شرط یہی ہے کہ ساتھ پرہیز بھی کیا جائے اور صحت مند طرز زندگی کی طرف آیا جائے۔

In Dr Essa Tips section you can check Sugar Control Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Sugar Control Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Sugar Control Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Sugar Control Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg