Skin White Karne Ka Tarika

Find effective Dr Essa Tips in Urdu for safeguarding Skin White Karne Ka Tarika. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Skin White Karne Ka Tarika. Dive into a rich repository of Dr Essa Tips, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Dr Essa Tips in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Skin White Karne Ka Tarika. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Skin White Karne Ka Tarika
Posted By: Afshan 7553 Views 0 Comments Sep 10, 2022


ذرا اور خوبصورت نظرآئیں بس یہ ریمیڈی بنائیں اوراپنی جلد کو وائٹ اور ٹائٹ بنائیں ۔۔ ڈاکٹرعیسٰی کا شاندار نسخہ

خوبصورت نظرآنا ہر عورت کا بنیادی حق ہے یہ خوبصورتی اندرونی بھی ہونی چاہیے اور بیرونی بھی۔ اندرونی خوبصورتی کے لئے تو آپ کو مثبت سوچ کو اپنانا ہوگا۔ چیزوں کو پوزیٹو رکھیں گے تو اس کا اثرآپ کو اندرونی کے علاوہ بیرونی طور پر بھی خوبصورت بنا دے گا۔ آج ہم آپ کی بیرونی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے کے لئے ڈاکٹر عیسٰی کا شاندار نسخہ لے کر آئے ہیں جس کو استعمال کرنے کے بعد آپ کو پارلر جاکر مہنگے فیشیل کروانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ویسے بھی اب شادیوں کا سیزن آرہا ہے تو ہر وقت ہی تقریبات میں شرکت کرنی پڑے گی تو اس نسخے کو آزمائیں تاکہ روز روز پارلر کے جھنجھٹ سے جان چھٹ جائے۔ اس میں وہ اجزاء بتائے جائیں گے جو ہرجگہ بآسانی موجود ہوں گے۔
صندل وڈ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
بادام کا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
ہلدی 1کھانے کا چمچ
ان تینوں چیزوں کو مکس کر لیں اور اگر خشک جلد والے افراد اس کو استعمال کریں تو اس پاؤڈر میں دودھ ملا کر پیسٹ بنائیں اور اس کو چہرے ، گردن اور ہاتھ پیروں پر لگائیں، اس کے علاوہ اگرچکنی جلد والے اس کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو وہ اسکو دہی کے ساتھ ملا کر لگائیں۔ اگر دودھ سے الرجی ہے تو پانی میں ملا کر لگالیں۔ اس کو 15 سے 20 منٹ تک ہلکے ہاتھوں سے لگا کر خشک ہونے دیں پھر دھولیں۔ آپ کی جلد چمکنے لگی۔
اگر آپ کے پاس صندل ووڈ پاؤڈر نہ ہو تو گھر میں چاول ہوں تو تھوڑے سے چاول لے لیں اسکا پاؤڈر بنا لیں، اس کے ساتھ بادام اور چٹکی بھر چاہیں تو زعفران ملا لیں اگر زعفران نہ ڈالنا چاہیں تو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ان چیزوں کو دودھ یا دہی کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔ اس سے اسکن ٹائٹ بھی ہوگی، وائٹ بھی ہوگی اس کے ساتھ ساتھ بلیک ہیڈ اور وائٹ ہیڈ بھی ختم ہوجائیں گے۔

In Dr Essa Tips section you can check Skin White Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Skin White Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Skin White Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Skin White Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg