Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Saba Faisal Beauty Tips regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Saba Faisal Beauty Tips enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Saba Faisal Beauty Tips experience. At Beauty Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
اداکارہ صباء فیصل اس عمر میں بھی اتنی جوان نظر آتی ہیں۔ وہ مختلف شوٹننگ وغیرہ میں ہر وقت ہی مصروف ہوتی ہیں لیکن ساتھ ساتھ اپنی جلد کا بھی بخوبی خیال رکھتی ہیں۔ کچھ روز قبل صباء ایک مارننگ شو میں آئیں جہاں وہ اپنے بیوٹی کیئر ٹپس سے متعلق بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ:'' میں نے کبھی اپنی سکن کا خاص خیال نہیں رکھا۔ میری جلد خاندانی اچھی ہے۔ میری والدہ کی بھی اسکن اچھی تھی۔ میں ایک دن میں 3 لیٹر پانی پیتی ہوں۔ اسکن اچھا ہونے کا راز میرے لیے پانی پینا بھی ہے۔ کیونکہ زیادہ پانی پینے سے جلد ہائیڈریٹ رہتی ہے۔ لیکن ہر کسی کی جلد پانی زیادہ پینے کی وجہ سے اچھی نہیں ہوتی کچھ لوگوں کی جلد پھٹی پھٹی بھی ہو جاتی ہے۔ ''اپنے بیوٹی پراڈکٹس کے متعلق بتاتے ہوئے صباء نے بتایا کہ: '' جب میرے چہرے پر فائن لائنز اور جھریاں پڑنے لگیں تب میں نے اپنا خیال کرنا شروع کیا۔ ورنہ اس سے قبل مجھے کبھی ضرورت نہیں پڑتی تھی اور نہ میں کبھی شوٹننگ سے واپس گھر آ کر اپنا میک اپ صاف کرتی تھی۔ لیکن اب میں میک اپ کلینزر کا بھی استعمال کرتی ہوں۔ فیس واش اور سن بلاک کا استعمال بھی کرتی ہوں۔ ساتھ ہی میں چہرے پر جینسنز کا موائسچرائزر لگاتی ہوں۔ میں نے آج تک کوئی نائیٹ کریم کا استعمال اپنے چہرے پر نہیں کیا اور نہ مجھے وہ چیزیں سوٹ کرتی ہیں۔ میں محدود چیزیں ہی استعمال کرتی ہوں۔ ''گھریلو ٹپس سے متعلق بتاتے ہوئے صباء نے بتایا کہ: '' میں اپنے بالوں میں مغذیات کا آئل لگاتی ہوں ساتھ ہی گلیسرین کو بھی بالوں میں لگاتی ہوں۔ شوٹننگ سے آنے کے بعد میں یہ آئل لگاتی ہوں اور پھر ہر تیسرے دن میں پیاز کے رس کی اپنے بالوں میں مالش کرتی ہوں۔ مالش کرنے کے بعد میں اپنے تولیے کو مائیکرو ویوو میں گرم کرکے بالوں میں لپیٹ لیتی ہوں۔ اس سے مجھے لگتا ہے کہ میرے بال مضبوط اور گھنے ہو رہے ہیں۔ میں روزانہ شیمپو نہیں لگاتی بلکہ ہر 3 دن بعد استعمال کرتی ہوں۔ ''
In Beauty Tips and Totkay section you can check Saba Faisal Beauty Tips in most easiest way. Find Saba Faisal Beauty Tips in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Saba Faisal Beauty Tips totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Saba Faisal Beauty Tips.