Okra/Lady's Finger (Bhindi) For Skin

Okra/Lady's Finger (Bhindi) For Skin
Posted By:Shoaib 9885 Views
0 Comments Jun 10, 2020


بھنڈی سے جلد کی جھریاں غائب ! ڈاکٹر عیسیٰ


سبزیاں قدرت کا انمول تحفہ ہیں جہاں انہیں کھا کر ہم بیش بہا جسمانی صحت کے فوائد اُٹھاتے ہیں وہیں اگر ہم انہیں اپنی ظاہری جلد پر بھی استعمال کریں تو ہم ان کے قیمتی فوائد سے مستفید ہوسکتے ہیں ۔
تو آئیے جانتے ہیں کہ کس طرح بھنڈی کے پیسٹ سے ہم اپنے چہرے سے جھریاں ، آنکھوں کے گرد حلقے ، اور لٹکتی جلد کو دوبارہ بحال کرسکتے ہیں ۔

اس نسخے کو بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء درکار ہیں ۔

بھنڈیاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔چار عدد
لیموں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھ
پانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کپ

بنانے کا طریقہ :

۱۔ایک پتیلی میں پانی اور بھنڈیاں شامل کرکے اُبال آنے تک بھنڈیاں پکائیں ۔
۲۔ بھنڈیاں نکال کر پیسٹ بنالیں ۔
۳۔ اس پیسٹ میں چند قطرے لیموں کے شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں ۔

لگانے کا طریقہ :

چہرے پر اور آنکھوں کے گرد روزانہ مساج کریں ۔
بیس سے پچیس منٹ بعد سادہ پانی سے دھولیں ۔
انشاء اللہ پہلی دفعہ کے استعمال سے آپ خود تبدیلی محسوس کریں گے ۔

نوٹ :

جب تک موسم ہے آپ روزانہ اسے استعمال کریں ۔

In Dr Essa Tips section you can check Okra/Lady's Finger (Bhindi) For Skin in most easiest way. Find Okra/Lady's Finger (Bhindi) For Skin in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Okra/Lady's Finger (Bhindi) For Skin totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Okra/Lady's Finger (Bhindi) For Skin.

Relevant Totkay

Reviews

Comments