Khubsurti Ke Liye Sirka Ka Istemal

Find effective Beauty Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Khubsurti Ke Liye Sirka Ka Istemal. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Khubsurti Ke Liye Sirka Ka Istemal. Dive into a rich repository of Beauty Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Beauty Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Khubsurti Ke Liye Sirka Ka Istemal. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Khubsurti Ke Liye Sirka Ka Istemal
Posted By: Sani 4966 Views 1 Comments Aug 27, 2020

خوبصورتی کے لئے سرکے کا استعمال! 5 ایسے آسان طریقے جو دن بہ دن کرے آپ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ
آجکل زندگی بہت رفتار سے چل رہی ہے کسی کے پاس زیادہ وقت نہیں ہوتا کہ وہ بیٹھ کر اپنے بالوں کو سنوارے یا اپنی صحت اور فٹنس کو الگ الگ دیکھے۔ اسی لیئے ہم بھی چاہتے ہیں کہ آپ کے قیمت وقت کو بچایا جائے اور ایسا جامع نسخہ نکالا جائے جوکہ آپ کو کم وقت میں زیادہ فائدہ دے جائے۔ اب چونکہ خواتین کو اپنی فٹنس بھی دیکھنی ہے، خوبصورت جلد بھی اور چمکدار بال بھی ان سب کے لیئے الگ الگ پراڈکٹس ڈھونڈیں اس لیئے اب صرف ایک سرکے کو استعمال کریں اور مختلف فوائد سے اپنے حسن و صحت کو بڑھائیں۔
فوائد:
• بالوں کی خشکی کے لیئے:
سفید سرکہ بالوں کی خشکی کو دور کرتا ہے۔ ایک کپ سیب کے سرکہ کو چوتھائی کپ پانی میں شامل کرکے کسی اسپرے بوتل میں ڈالیں اور پھر بالوں میں چھڑکاؤ کرلیں اور پندرہ منٹ بعد بالوں کو دھولیں۔ اس عمل سے خشکی اور سر پر جمی میل بھی نکل جائے گی اور آپ کو راحت بھی ملے گی۔

• ایکنی کے لیئے:
ایکنی اور کیل مہاسے حسن پر داغ ڈالتے ہیں۔ سیب کے سرکے میں اینٹی فنگل اوراینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں جوکہ جِلد کے کھلے مساموں کو بند کرنے اور بیکٹیریا، آئل اور دھول کو نکالنے میں مدد دیتا ہےا س لیئے روئی کی مدد سے سرکے کو منہ پر لگائیں اور خشک ہونے پر سادے پانی سے دھولیں۔

• داغ دھبوں کے لیئے:
سفید سرکہ ہائپرپگمنٹیشن، جِلد پر پڑنے والے سیاہ دھبوں کو دور کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

• جھریوں کے لیئے:
جلد کے مردہ خلیات کو کنٹرول کرنے میں سیب کا سرکہ مفید ہے کیونکہ یہ ہائیڈروکسل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ اس لیئے اس کو چہرے پر روئی کی مدد دے لگا کر استعمال کریں۔

• وزن میں کمی:
چونکہ سیب کے سرکے میں کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے اور میٹابولزم کو تیز کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اس لئے وزن کم کرنے میں زیادہ فائدہ مند ہے۔ ایک گلاس پانی میں دو چمچ سیب کا سرکہ ڈال کر پینا وزن میں کمی کے ساتھ پیٹ کے مسائل کے لیے بھی مفید ہے۔

In Beauty Tips and Totkay section you can check Khubsurti Ke Liye Sirka Ka Istemal in most easiest way. Find Khubsurti Ke Liye Sirka Ka Istemal in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Khubsurti Ke Liye Sirka Ka Istemal totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Khubsurti Ke Liye Sirka Ka Istemal.

Reviews & Comments

Good one info, Sirka are incredible for this reason and the Sirka you referenced look effective and Authentic, I will be attempting one that suits me. I will be sharing my relatives for you tips so you may realize what Sirka works best for Beauty.

  • Haima, Oct 05, 2020
jpg