Joun Se Nijat Pane Ke Totkay

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Joun Se Nijat Pane Ke Totkay regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Joun Se Nijat Pane Ke Totkay enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Joun Se Nijat Pane Ke Totkay experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Joun Se Nijat Pane Ke Totkay
Posted By: Aamir 6623 Views 0 Comments Aug 12, 2021


سر کی جوؤں سے نجات پانے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

سر کی جوئیں خواتین کا ایک عام اور اہم مسئلہ ہے ۔ خاص طور سے اسکول جانے والے بچوں کی مائیں اس کو لے کر کافی پریشان رہتی ہیں ۔ اسکول میں جوئیں بچوں کے سروں میں ایک دوسرے سے منتقل ہو جاتی ہیں ۔ اگر جوئیں گھر کے کسی ایک فرد کے سر میں پڑ جائیں تو پورے گھر کی شامت آجاتی ہے۔
سر میں جوؤں کی موجودگی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہے جس میں غیر معیاری شیمپو کا استعمال یا گیلے بالوں کو باندھ لینا یا سر کی اچھے سے صفائی نہ کرنا کسی دوسرے کا سکارف یا تکیہ یا دوسرے کا کنگھا کرنا شامل ہیں جوئیں خاصی پریشانی کا باعث بنتی ہیں
نیم کے پتوں کا رس 3 کھانے کے چمچ نمک ایک چائے کا چمچ لے لیں. اب ایک پیالی میں نیم کے پتوں کا رس اور نمک ملا کا کر اچھی طرح مکس کر کے اس مکسچر کو اچھی طرح بالوں کی جڑوں میں لگائیں 30 منٹ بعد سر دھو لیں چاہیں تو شیمپو بھی کر سکتے ہیں ہفتے میں ایک بار یہ عمل کریں ایک مرتبہ لگانے سے ہی جوئیں مر جائیں گی

ٹی ٹری آئل ،تارا میرا اور لونگ کا تیل بھی جوؤں کے خاتمے میں مفید ہے ۔البتہ جو بھی تیل استعمال کریں اسے پہلے تھوڑی جگہ لگاکر چیک کریں کہ کہیں آپکو اس سے الرجی تو نہیں ہو رہی۔
پسی کالی مرچ میں تیل ملا کر سر پر مساج کریں۔مساج کے پندرہ منٹ بعد کنگھی کریں ۔
ایک لیموں لے کر اس کو درمیان سے کاٹ لیں اور پھر اسے بالوں میں رگڑیں کہ اس کا رس بالوں کی جڑوں تک پہنچ جائے ۔اسے گھنٹے لگا رہنے دیں ،پھرنیم کے پتوں کوپانی میں اُبال لیں اوراس پانی سےسردھو لیں۔
احتیاط کریں !یہ پانی آنکھو ں میں نہ جائے۔ جوئوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اور بالوں میں چمک آجائے گی۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Joun Se Nijat Pane Ke Totkay in most easiest way. Find Joun Se Nijat Pane Ke Totkay in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Joun Se Nijat Pane Ke Totkay totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Joun Se Nijat Pane Ke Totkay.

Get Alerts