Japani Warzish Se Ankhon Ke Gird Jhuriyan Khatam

Find effective Beauty Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Japani Warzish Se Ankhon Ke Gird Jhuriyan Khatam. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Japani Warzish Se Ankhon Ke Gird Jhuriyan Khatam. Dive into a rich repository of Beauty Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Beauty Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Japani Warzish Se Ankhon Ke Gird Jhuriyan Khatam. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Japani Warzish Se Ankhon Ke Gird Jhuriyan Khatam
Posted By: Noman 1847 Views 0 Comments Jun 20, 2021


بڑی مشکل ہوئی آسان۔۔۔ صرف ایک منٹ کی جاپانی ورزش کی مدد سے آنکھوں کے گرد موجود جھریاں کم کریں

زرا عمر بڑھی نہیں اور اثرات چہرے پر ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ بلکہ آج کل تو سورج کی مضر شعاعوں اور کیمکیل زدہ اشیاء کے مسلسل استعمال کی وجہ سے چہرہ وقت سے پہلے ہی جھریوں کا شکار ہوجاتا ہے جس میں سب سے زیادہ جو حصہ نمایاں طور پر متاثر ہوتا ہے وہ ہماری آنکھیں ہیں۔ آنکھیں ہی وہ حصہ ہیں جہاں جھریاں سب سے زیادہ گھر بناتی ہیں اس لئے ہم آپ کو آنکھوں کے گرد جھریاں ختم کرنے کی آسان ترین جاپانی ورزش بتارہے ہیں جنھیں مسلسل کرنے سے آپ کی آنکھیں پہلے کی طرح خوبصورت اور جھریوں سے پاک ہوجایئں گی۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آنکھ کی یہ تمام ورزشیں کرنے میں ایک منٹ سے بھی کم وقت لگتا ہے۔ تو پھر چلیے دیر کس بات کی


1- آنکھوں کے کنارے پنجوں کے نشان (کرو فیٹ)

آنکھوں کے کنارے کچھ اس قسم کے نشان بن جاتے ہیں جن کو کووے کے پنجوں سے مماثلت کی وجہ سے “کرو فِیٹ“ کہا جاتا ہے۔ ان کو ختم کرنے کے لئے اپنی انگلیاں نشانات کے کنارے رکھیں اور ہلکے سے دباتے ہوئے اوپر کی جانب ہاتھ لے جائیں اور تین بار یہ عمل کریں۔ روانہ یہ ورزش دن میں تین بار دہرائیں


2- آنکھوں کے نیچے لائینز

آنکھوں کے نیچے نمودار ہونے والی لایئنز کو کم کرنے کے لئے اپنی شہادت کی انگی، بڑی اور تیسری انگلی کو ان لائینز پر رکھیں اور دس سیکنڈ تک ہلکے سے دبائے رکھیں پھر چھوڑ دیں۔ بہترین نتائج کے لئے یہ ورزش دن میں تین بار دہرایئں


3- آنکھوں کے نیچے سوجن

آنکھوں کے نیچے سوجن یا ڈھلکی ہوئی جلد ختم کرنے کے لئے اس جلد کو بیچ کی تین انگلیوں سے ہلکے سے دبائیں اور دھیرے دھیرے چند سیکنڈز اوپر نیچے گھمائیں اور چھوڑ دیں اور پھر ایسا ہی کریں۔ یہ ورزش بھی دن میں تین بار انجام دینے سے بہترین نتائج سامنے آتے ہیں

In Beauty Tips and Totkay section you can check Japani Warzish Se Ankhon Ke Gird Jhuriyan Khatam in most easiest way. Find Japani Warzish Se Ankhon Ke Gird Jhuriyan Khatam in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Japani Warzish Se Ankhon Ke Gird Jhuriyan Khatam totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Japani Warzish Se Ankhon Ke Gird Jhuriyan Khatam.

Reviews & Comments
jpg