Honton Ko Gulabi Karne ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Honton Ko Gulabi Karne ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Honton Ko Gulabi Karne ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Honton Ko Gulabi Karne ka Tarika experience. At Beauty Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Honton Ko Gulabi Karne ka Tarika
Posted By: Danish 13500 Views 0 Comments Feb 20, 2021


لپ سٹک لگائے بغیر بے بی پنک ہونٹ بنانا چاہتی ہیں تو ایک چمچ گلیسرین کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور ہونٹوں کو خوبصورت بنائیں

ہماری مسکراہٹ چہرے کی خوبصورتی کو اور زیادہ بڑھا دیتی ہے لیکن اگر ہونٹوں پر کشش نہ ہو تو مسکراہٹ ماند پڑ جاتی ہے۔ اور اگر آپ بھی چاہتی ہیں آپ کے ہونٹ بے بی پنک ہو جائیں وہ بھی بغیر کسی لپ سٹک لگائے تو بس ایک چمچ گلیسرین کی یہ ٹپس جانیں اور ہونٹوں کو حسین بنائیں۔

فائدہ:

٭ گلیسرین جلد میں ہائیڈروجن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے جس کی وجہ سے ہونٹ نرم و ملائم بھی ہو جاتے ہیں اور ان کی رنگت بھی گلابی ہوجاتی ہے۔
٭ اس میں الفا ہائیڈروکسی ایسڈز، لیکٹک ایسڈز، گلائیکولک ایسڈ، ہائیلورونک ایسڈ، پروپیلین گلائیکول، سوربیٹول، بیوٹیلین گلائیکول اور
کاربیمائیڈ جیسے نامیاتی مرکبات پائے جاتے ہیں جو اس کو آپ کے ہونٹ پنک پنک بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

ٹپس:

٭ ایک چمچ گلیسرین میں دو چمچ عرقِ گلاب مکس کرکے ہونٹوں پر لگائیں اس سے ہونٹوں کی جلد نرم و ملائم بھی ہوجائے گی اور ہونٹ موائسچرائز بھی رہیں گے۔
٭ ایک چمچ گلیسرین میں آدھا چمچ چُقندر کا رس مکس کرلیں اور ہونٹوں پر لگائیں اس سے پھٹے ہوئے ہونٹ جلد از جلد ٹھیک ہوجائیں گے اور خون بھی نہیں نکلے گا۔
٭ اگر آپ کو ہونٹوں پر سوزش و جلن کی شکایت رہتی ہے تو ایک چمچ گلیسرین میں ویزلین مکس کرکے ہونٹوں پر لگائیں۔ اس سے جلن یا سوزش کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا اور ہونٹ پنک بھی ہوجائیں گے۔
٭ اگر آپ چاہتی ہیں کہ لپ سٹک بھی نہ لگائیں اور ہونٹ بھی پنک ہوجائیں تو ایک چمچ گلیسرین میں زردے کا رنگ اور ایک چمچ دودھ کی بالائی مکس کرکے روزانہ صبح ہونٹوں پر لگائیں یا دن میں کسی بھی وقت 20 منٹ کے لئے لگا کر چھوڑ دیں اس سے آپ کو جلد رزلٹ مل جائیں گے۔

In Beauty Tips and Totkay section you can check Honton Ko Gulabi Karne ka Tarika in most easiest way. Find Honton Ko Gulabi Karne ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Honton Ko Gulabi Karne ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Honton Ko Gulabi Karne ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg
Get Alerts