Honton Ki Siyahi Door Karne Ka Tarika

Honton Ki Siyahi Door Karne Ka Tarika
Posted By:Zakir 1914 Views
0 Comments May 03, 2021


ہونٹوں کی سیاہی دور کرنے کی چند آسان گھریلو ٹپس

آپ نے دیکھا ہوگا کہ کچھ خواتین کے چہرے تو حسین، صاف ستھرے ہوتے ہیں مگر ان کے ہونٹ کالے ہو جاتے ہیں جس سے چہرے پر برا اثر پڑتا ہے۔ اب اگر آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو ذیل میں لیموں سے بنی چند آسان عام گھریلو ٹپس کی مدد سے آپ ہونٹوں کی سیاہی دور کر سکتی ہیں۔

لیموں :

لیموں میں شامل نامیاتی مرکبات اور سٹرک ایسڈ آپ کی خوبصورتی کو بڑھانے کا اہم کام کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کو آپ مختلف بیوٹی ٹپس میں استعمال کرتے ہیں۔
• شہد ہماری صحت سے لے کر خوبصورتی تک ہر چیز میں فائدہ مند ہے۔ روزانہ آدھا چمچ شہد اور آدھے لیموں کا رس مکس کرکے ہونٹوں پر لگانے سے یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔
• کچے دودھ میں لیموں کا رس ڈال کر ہونٹوں پر لگائیں تاکہ آپ کے ہونٹ بھی حسین نظر آئیں۔
• لیموں کو آدھا کاٹ لیں اور اس کا رس نکالنے کے بعد بچنے والے چھلکے کو ہونٹوں پر رگڑیں اس طرح ہونٹوں کی سکربنگ ہوگی اور تمام مردہ خلیات جلد سے نکل جائیں گے۔

In Beauty Tips and Totkay section you can check Honton Ki Siyahi Door Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Honton Ki Siyahi Door Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Honton Ki Siyahi Door Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Honton Ki Siyahi Door Karne Ka Tarika.

Relevant Totkay

Reviews

Comments