Homemade Face Masks for Healthy and Glowing Skin

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Homemade Face Masks for Healthy and Glowing Skin regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Homemade Face Masks for Healthy and Glowing Skin enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Homemade Face Masks for Healthy and Glowing Skin experience. At Beauty Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Homemade Face Masks for Healthy and Glowing Skin
Posted By: Afshan 1105 Views 0 Comments Mar 10, 2022


گرمیوں میں اپنی تھکی ہوئی پژمردہ جلد کو خوبصورت ،بے داغ اور ایکنی سے پاک رکھنے کے لئے ڈاکٹر بلقیس نے سستا اور بہترین ماسک بتادیا۔


گرمیاں آرہی ہیں بلکہ کچھ علاقوں میں تو گرمیاں آ چکی ہیں۔ ایسے میں سورج کی شعاعیں جہاں جلد کو نقصان پہنچاتی ہیں وہیں آئلی اسکن والوں کی جلد ان کے لئے بہت پریشان کن بن جاتی ہے،ایکنی ،پمپلز،اور اسکن پر مسلسل آئل کا اخراج ان کو مشکل میں مبتلا کر دیتا ہے۔ دوسرے دھوپ میں نکلنے سے جلد بھی جھلسی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ ایسے میں خواتین مہنگی مہنگی کریموں سے اپنی جلد کی حفاظت کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ لیکن ہر کوئی یہ مہنگی کریمیں نہ خرید سکتا ہے اور نہ استعمال کرسکتا ہے۔ ایسے میں ہم اپ کی آسانی کے لئے ڈاکٹر بلقیس کا بتایا ہوا ایک ایسا ماسک یا ایسا نسخہ لے کر آئے ہیں جو آپ کی جھلسی ہوئی جلد کو دوبارہ ریپئر کر کے اس کو شگفتہ اور شاداب بناتا ہے۔ اس کا ایکسٹرا تیل ختم کرتا ہے ،ایکنی اور پمپلز کو روکتا ہے ،اس کو ہفتے میں دو دفعہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ آپ کے کھلے مساموں کو بند کرتا ہے ،اس میں شامل اجزاءجلد کی حفاظت کرتے ہیں۔

ایلوویرا جوس 2 کھانے کے چمچ
خشک دودھ 2 کھانے کے چمچ
ٹماٹر کا رس 1 چمچ
میٹھے بادام کا تیل آدھا چائے کا چمچ
ملتانی مٹی پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

ایلوویرا جوس آپ ایلوویرا کے جیل کو گرائنڈ کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ جلد کو سوتھنگ ایفیکٹ دیتا ہے۔ جلد کو نرم ملائم بناتا ہے اس میں وٹامن سی، اے، ای، بی 12 اور متعدد منرلز بھی پائے جاتے ہیں،اس میں آپ خشک دودھ ملائیں اور اچھی طرح مکس کرتی جائیں ،دودھ میں لیکٹک ایسڈ پایا جاتا ہے جو اسکن کو جوان اور تروتازہ رکھتا ہے۔ ٹماٹر کا رس آپ ٹماٹر کو چھیل کر اس کے گودے کو گرائنڈ کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹماٹرغذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جس میں وٹامن اے، سی اور فولک ایسڈ کی مقدار ہوتی ہے جو انسان کو کینسر، بلڈ پریشر اور دیگر 6 بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ میٹھے بادام کا تیل آپ کی جلد کو غذائیت بہم پہنچاتا ہے۔ ملتانی مٹی کا سائنسی نام ’ کیلشیم بینٹونائٹ ‘ ہے جبکہ اسے فُلرز ارتھ بھی کہا جاتا ہے، ملتانی مٹی منرلز سے بھرپور ہوتی ہےجسے صدیوں سے جلدی امراض کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، میگنیشیم کلورائیڈ کی بھر پور مقدار پائے جانے کے سبب یہ جلد کے اندر تک جا کر صفائی کرتی ہے، اضافی چکناہٹ سے نجات دلاتی ہے ، بلیک اور وائٹ ہیڈز کا خاتمہ کرتی ہے اور جلد کے کھلے ہوئے مساموں کو بند کرتی ہے جس کے نتیجے میں جِلد دانے، داغ دھبوں سے پاک، صاف ستھری، شفاف نظر آتی ہے ۔ان سب چیزوں کوایک پیالے میں ڈال کراچھی طرح مکس کرلیں۔اب اس کو کسی برش کی مدد سے اپنے چہرے اور گردن پر لگا لیں ۔خشک ہونے پر سادے پانی سے دھو لیں ،کچھ دن میں ہی فرق نظر آنا شروع ہو جائے گا ۔

In Beauty Tips and Totkay section you can check Homemade Face Masks for Healthy and Glowing Skin in most easiest way. Find Homemade Face Masks for Healthy and Glowing Skin in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Homemade Face Masks for Healthy and Glowing Skin totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Homemade Face Masks for Healthy and Glowing Skin.

Reviews & Comments
jpg
Get Alerts