Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Foundation Banane Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Foundation Banane Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Foundation Banane Ka Tarika experience. At Beauty Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
خواتین اپنے بناؤ سنگھار کے معاملے میں بہت حساس ہوتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ہر ایک چیز پرفیکٹ میچ کے حساب سے استعمال کریں۔ جہاں تمام چیزیں بلکل ان کے مطابق ہوتی ہیں، وہیں میک اپ کے لئے فاؤنڈیشن کا انتخاب اکثر مشکل ہوجاتا ہے اور بازار میں ہزاروں قسم کے رنگوں کے فاؤنڈیشن دیکھ کر الجھ جاتی ہیں اور پھر پارلر یا سیلون کا راستہ دیکھتی ہیں۔ بیوٹی کارنر آپ کے وقت کو بچانے اور الجھن کو دور کرنے کے لئے لایا ہے گھریلو فاؤنڈیشن جو آپ کی رنگت کے معیار پر بھی اترے گا اور آپ کے حسن کو بھی نکھارے گا۔فاؤنڈیشن بنانے کے اجزاء:• * موائسچرائزر (ایک چمچ)• * ہلدی (آدھا چمچ ) • * جائفل کا پاؤڈر (آدھا چمچ )• * کوکو پاؤڈر (آدھا چمچ )• * کارن اسٹارچ یا کورن فلور (ایک چٹکی)فاؤنڈیشن بنانے کا طریقہ:سب سے پہلے ایک پیالی میں کوئی بھی موائسچرائزر جو آپ استعمال کرتے ہیں اس کا ایک چمچ لے لیں اور اس میں ہلدی (آدھاچمچ)،جائفل کا پاؤڈر(آدھا چمچ )، کوکو پاؤڈر (آدھا چمچ )، کارن اسٹارچ یا کورن فلور کم سے کم یا (ایک چٹکی) شامل کرلیں۔ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ اور تھوڑی دیر چھوڑ دیں۔ اس کے بعد آپ اس مکسچر کو اپنی جلد پر باآسانی فاؤنڈیشن کی طرح ہی لگائیں۔آپ دیکھیں گے کہ یہ گھریلو فاؤنڈیشن آپ کے میک اپ میں جان ڈال دے گا اور آپ کے حسن میں بھی اضافہ کرے گا۔آپ چاہیں تو اس مکسچر کو ایک دفعہ بنا کر رکھ لیں ، بہتر ہوگا کہ اتنا بنائیں جتنا فوری ضرورت ہے آپ کی۔ تاکہ تازہ چیزیں آپ کی جلد کی شادابی میں موثر کردار ادا کریں۔
In Beauty Tips and Totkay section you can check Foundation Banane Ka Tarika in most easiest way. Find Foundation Banane Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Foundation Banane Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Foundation Banane Ka Tarika.