Chehry Per Nikhar Lane Ka Asan Tarika

Chehry Per Nikhar Lane Ka Asan Tarika
Posted By:Noman 3318 Views
0 Comments Sep 09, 2021


ساگود دانہ بتائے گئے طریقے سے چہرے پر لگائیں اور پارلر جیسا نکھار پائیں، جانیئے ڈاکٹر بلقیس کی بتائی ہوئی آسان ریمیڈی

اکثر خواتین چہرے کے کالے پن اور داغ دھبوں کو دور کرنے کے لئے پارلر کا رُخ کرتی ہیں مگر اتنی زیادہ کیمیکل والی کریموں کے استعمال سے ان کا رنگ اور جلد مزید خراب ہو جاتی ہے اور صرف کچھ وقت کے لئے ہی چہرہ صاف ہوتا ہے۔
آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں ڈاکٹر بلقیس کا بتایا ہوا ایسا خوبصورتی بڑھانے والا نسخہ جس کے استعمال سے آپ کا رنگ نکھر جائے گا اور چہرے کے مسائل دور ہو جائیں گے، وہ کون سا نسخہ ہے آیئے جانتے ہیں تاکہ آپ بھی پا سکیں پارلر جیسا نکھار گھر میں آسانی سے۔

چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے ساگود دانے کا استعمال

• ایک پیالی میں گرین ٹی کا پیکٹ کاٹ کر ڈالیں اور گرین ٹی کو ہاتھ سے مسل کر پاؤڈر جیسا بنا لیں۔
• اب ایک چمچ پسا ہوا ساگود دانہ سادے پانی میں ڈال کر پھر اسے چولہے پر گرم پانی میں ڈال دیں۔
• اب اس ساگود دانے والے پانی اور ساگود دانے کو گرین ٹی والی پیالی میں ڈالیں۔
• اب اس میں ایک چمچ جیلیٹن شامل کریں اور مکس کریں۔
• جیسے ہی یہ گاڑھا گاڑھا ماسک جیسا ہو جائے تو اسے چہرے پر اور گردن پر لگا لیں۔
• اب 10 سے 15 منٹ بعد مساج کرتے ہوئے اسے چہرے سے صاف کر دیں۔
• یہ ماسک دے گا آپ کو نکھار، دانوں سے نجات اور چہرے کی چمک جو کر دے گی آپ کا حسن دوبالا تو بس پھر آج ہی اس ریمیڈی کو آزمائیں۔

In Dr Bilquis Tips section you can check Chehry Per Nikhar Lane Ka Asan Tarika in most easiest way. Find Chehry Per Nikhar Lane Ka Asan Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Chehry Per Nikhar Lane Ka Asan Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Chehry Per Nikhar Lane Ka Asan Tarika.

Relevant Totkay

Reviews

Comments