Chehry Ki Jhuriyan Khatam Karne ka Tarika

Find effective Beauty Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Chehry Ki Jhuriyan Khatam Karne ka Tarika. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Chehry Ki Jhuriyan Khatam Karne ka Tarika. Dive into a rich repository of Beauty Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Beauty Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Chehry Ki Jhuriyan Khatam Karne ka Tarika. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Chehry Ki Jhuriyan Khatam Karne ka Tarika
Posted By: Nawaz 2937 Views 0 Comments Mar 29, 2021


چہرے کی جھریوں سے نجات میں معاون آسان گھریلو ٹوٹکے

مرد ہوں یا خواتین جھریوں کا مسئلہ تقریبا سب کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے خواتین مہنگے مہنگے پروڈکٹس استعمال کرتی ہیں تاکہ اُن کے چہرے پر قبل ازقت جھریاں نمودار نہ ہوں اورجلد خراب نہ لگے۔لیکن ہر کوئی ان مہنگی پروڈکٹس کو خرید نہیں سکتا ہے اور نہ ہی قبل از وقت جھریاں دور کرنے کے لیے مہنگے علاج کروا سکتا ہے۔
تاہم کچھ گھریلو نسخے ہیں جن کی مدد سے قبل ازوقت جلد پرنمودار ہونے والی جھریوں سے چھٹکا را پایا جا سکتا ہے۔

انڈے کی سفیدی

کسی چھوٹے ڈونگے میں کئی انڈوں کی سفیدی کو مکس کرلیں۔ اس مکسچر کا مساج اپنی جلد پر کریں، اور پھر کم از کم پندرہ منٹ تک خشک ہونے دیں۔ اس کے بعد گرم پانی سے دھولیں اور انڈوں کی سفیدی میں شامل قدرتی وٹامن بی اور وٹامن ای کو جھریوں پر قابو پانے کا کام کرنے دیں۔

سونف :

جھریاں ختم کرنے کے لیے آپ کوایک پین میں پانی گرم کریں اور اس میں ایک مٹھی سونف شامل کرکے اس پانی کو جوش دے دیں۔جب بھی آپ صبح سو کے اٹھیں تو اپنا چہرہ اس سونف کے پانی سے دھو لیں۔ اس پانی کو ان جگہوں پر زیادہ لگائیں جہاں جھریاں موجود ہیں۔ اس سونف کے پانی کے ذریعے آپ کی جھریاں یقینی طور پر ختم ہوجائیں گی اورآپ کی جلد نرم و ملائم ہوجائے گی۔

زیتون کا تیل

قدرتی زیتون کا تیل آپ کی جلد کو ملائم اور لچکدار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اپنے چہرے پر سونے سے قبل زیتون کے تیل کے چند قطروں کا مساج کریں اور نرم تولیے سے صاف کردیں۔ جب صبح آپ سو کر اٹھیں گے تو جلد نرم اور صحت مند نظر آئے گی۔

لیموں کا عرق

ایک لیموں کے ٹکڑے کریں اور اس کے عرق کا مساج چہرے پر موجود جھریوں پر کریں۔ لیموں میں موجود تیزابیت جلد کو روشن کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جبکہ جھریوں کا نمایاں ہونا کم ہوجاتا ہے۔

In Beauty Tips and Totkay section you can check Chehry Ki Jhuriyan Khatam Karne ka Tarika in most easiest way. Find Chehry Ki Jhuriyan Khatam Karne ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Chehry Ki Jhuriyan Khatam Karne ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Chehry Ki Jhuriyan Khatam Karne ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg