Chehry Ki Jhaiyan Khatam Karne Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Chehry Ki Jhaiyan Khatam Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Chehry Ki Jhaiyan Khatam Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Chehry Ki Jhaiyan Khatam Karne Ka Tarika experience. At Beauty Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Chehry Ki Jhaiyan Khatam Karne Ka Tarika
Posted By: Memoona 5436 Views 1 Comments Feb 24, 2022


بڑھتی عمر کے اثرات گھٹائیں یہ ٹپس آزمائیں

• سب سے پہلے تو آپ روزانہ چہرے کو کلنزنگ کریں اور اس کے لئے جلد کے مطابق کلنزگ پراڈکٹ لیں، اگر آپ کی جلد آئلی ہے تو بنا چکنائی والا یعنی کم گلیسرین والا کلنزنگ پراڈکٹ استعمال کریں، اور اگر آپ کی جلد ڈرائی ہے تو زیادہ گلسرین اور دودھ والا پراڈکٹ استعمال کریں۔
• جلد کے ماہرین کہتے ہیں کہ چہرے پر الگ الگ قسم کے بہت سارے پراڈکٹس استعمال نہ کریں، یعنی کسی ایک ہی کمپنی کے پراڈکٹس استعمال کریں اور پیک اپ کے لئے بھی پراڈکٹس کا انتخاب کرتے وقت بہت خیال کریں۔
• اپنی جلد کو نرم و ملائم اور دیرپا جوان رکھنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ آپ صبح نہانے کے بعد اور رات کو سونے سے پہلے اپنی جلد کو اچھی طرح موسچرائز کریں، اور اس کے لئے قدرتی اجزاء والا موسچرائزر استعمال کریں۔
• ماہرین کے مطابق ہمارے چہرے پر بیکٹیریا اور جراثیم ہاتھوں سے لگتے ہیں اس لئے کم سے کم چہرے کو ہاتھ لگائیں تاکہ آپ کا چہرہ بیکٹیریا سے پاک رہ سکے اور اگر چہرے پر دانے ہیں تو انہیں بلکل بھی مت ہاتھ لگائیں۔
• جلد کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ اپنی جلد کو جتنا ہائیڈریٹ رکھیں گے اتنا زیادہ جھریوں اور جھائیوں سے محفوظ رکھ سکیں گے، اس لئے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں جتنا زیادہ ہو سکے پانی پیا کریں۔
• بہت زیادہ تپش ہماری جلد کو جھلسہ دیتی ہے، اس لئے کم سے کم سورج کی شعاعیں کا براہِ راست سامنا کریں جتنا آپ دھوپ سے بچیں گے اتنی آپ کے جلد کے مسائل کم ہوں گے۔
• چہرے کا گہرائی سے مساج کرنا بہت ضروری ہے تاکہ جلد کے مردہ خلیات دور ہو سکیں، اس کے لئے ایک آپ ہفتے میں ایک سے دو بار اپنی جلد کو ایکسفولیٹ کرنا ہوگا، اس کے لئے ایسا پراڈکٹ استعمال کریں جس میں پی ایج اور وٹامنز زیادہ ہوں۔
• دھوپ میں جانے سے پہلے سن بلاک اور اچھی سن اسکرین کا لازمی استعمال کریں جس میں سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت موجود ہو اور ساتھ ہی وٹامنز، ایس پی ایف شامل ہوں۔
• اپنے بیوٹی بلینڈرز، فیس پف اور برش وغیرہ کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنے کے لئے روز دھوئیں۔

In Beauty Tips and Totkay section you can check Chehry Ki Jhaiyan Khatam Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Chehry Ki Jhaiyan Khatam Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Chehry Ki Jhaiyan Khatam Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Chehry Ki Jhaiyan Khatam Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments

Thanks kfood for sharing this amazing and unique tips....

  • Amna, Mar 10, 2022
jpg