Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Chai Ki Channi Ke Deegar Istemalat regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Chai Ki Channi Ke Deegar Istemalat enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Chai Ki Channi Ke Deegar Istemalat experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
اگر آپ بھی چائے کی پرانی چھننی پھینک دیتے ہیں تو ٹہریں ۔۔ جانیئے اس کو استعمال میں لانے کا حیرت انگیز طریقہچائے کی چھننی خراب ہونے یا ٹوٹنے پر ہم اس کو پھینک دیتے ہیں اور اکثر خواتین تو اس کو اسی وقت پھینک دیتی ہیں جب اس کی ڈنڈی خراب ہونے لگے یا وہ مڑ جائے تو اور کچھ اس کو جب پھینکتی ہیں جبکہ اس کی چھننی کی جالی خراب ہو۔ مگر آج ہماری ویب میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں چائے کی خڑاب چھننی کو استعمال کرنے کے کچھ یسے استعمالات جن کی مدد سے آپ خراب چھھنی کو بھی استعمال میں لا کر اپنے پیسے بچا سکتی ہیں۔٭ چوڑی:آپ بازار سے پلاسٹک کے چوڑی نما موٹے کڑے خریدنے جاتے ہیں، اگر چاہیں تو اپنی پسند کے کڑے گھر میں خود ٹوٹی ہوئی چائے کی چھننی سے بنا سکتے ہیں۔ چائے کی چھننی کی ڈنڈی کاٹ کر اس کے گول حصے کو الگ کرلیں اور پھر اس پر دھاگہ چڑھا کر موتی چسپاں کرلیں لیجیئے زبردست سے کڑے بن جائیں گے۔٭ پرندے کی سیٹ:اکثر خواتین گھر کی کھڑکیوں میں پرندوں کے لئے کھانا رکھتی ہیں یا ان کے بیٹھنے کے لئے جھولے نما سیٹ بازار سے خرید کر لاتی ہیں مگر اب ٹوٹی ہوئی چائے کی چھننی کے گول گھیرے کو لیں اس پر پہلے گلو گم لگا دیں اور پھر اس کو خشک کرکے اس کو کسی بھی طرح سجا لیں چاہے تو اس کے اوپر آئل پینٹ کرلیں لیجیئے کیا رنگا رنگ پرندے کی سیٹ تیار ہوجائے گی۔٭ پن ہولڈر:جوڑہ پن ہو یا دوپٹوں میں لگانے کی سیفٹی پن سب سے زیادہ یہی پنیں گھروں میں کھوتی ہیں اور بار بار منگوانی پڑتی ہیں اس سے اچھا ہے ایک پن ہولڈر لگالیں اس میں ڈالتی رہیں پنیں بھی محفوظ اور ٹوٹی ہوئی چائے کی چھننی بھی کام میں آجائے گی۔ چھننی کے درمیان کی جالی کاٹ کر اس جگہ کپڑا لگا کر اوپر کی جانب سے سوئی کی مدد سے سلائی کرلیں اور پھر اس کے چاروں طرف قمیضوں کے نکلے ہوئے پُرانے بٹن لگادیں، سجاوٹ بھی ہو جائے گی اور پھر پن کھونے سے بھی بچ جائے گی۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Chai Ki Channi Ke Deegar Istemalat in most easiest way. Find Chai Ki Channi Ke Deegar Istemalat in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Chai Ki Channi Ke Deegar Istemalat totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Chai Ki Channi Ke Deegar Istemalat.