Energy Drink for Women

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Energy Drink for Women regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Energy Drink for Women enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Energy Drink for Women experience. At Dr Essa Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Energy Drink for Women
Posted By: Shaista 2354 Views 0 Comments Dec 14, 2022


خواتین کا انرجی بوسٹر!ہم سا ہو تو سامنے آئے۔۔ ڈاکٹر عیسٰی کا 20 سے 100سال تک کی لڑکیوں کے لئے خاص تحفہ

ہمارے معاشرے میں یہ رواج عام ہے کہ ہمارے ہاں جب کوئی بھی لڑکی ماں بن جاتی ہے تو وہ سمجھ لیتی ہے کہ بس اب میری اپنی تو کوئی زندگی نہیں ہے مجھے اب بچوں کا ہی خیال رکھنا ہے ان کے لئے ہی جینا ہے، اس کے ساتھ اس کا ہر کام شوہر اور بچوں سے شروع ہو کر ان پر ہی ختم ہوجاتا ہے۔ اپنا خیال رکھنا وہ بھول جاتی ہے ،یہ ہمارے معاشرے کا یہ عام چلن ہے۔ ایسے میں اگر ہم کسی خاتون کو اپنا خیال رکھتا دیکھتے ہیں تو ہمیں یہ لگتا ہے کہ یہ تو عجیب عورت ہے ہر وقت اپنے آپ کو دیکھتی ہے، جبکہ اس میں غلط کچھ بھی نہیں ۔اگر کوئی عورت اپنی فیملی کے ساتھ ساتھ اپنا خیال بھی رکھے تو یہ بہت مثبت سوچ ہے ، ماں یا باپ کی اچھی صحت بچوں کے اچھے اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے۔ والدین اپنے بچوں کے لئے گھنا سایہ دار درخت ہوتے ہیں ،ان کا سایہ بچوں کو زمانے کے سرد و گرم سے بچاتا ہے۔ اسی لئے عورت ہو یا مرد اس کو بچوں کے بعد بھی اپنی صحت کی طرف سے کبھی لاپرواہی نہیں کرنا چاہیے۔ اسی لئے یہاں ہم ڈاکٹر عیسیٰ کا خاص کر خواتین کے لئے ایک شاندار تحفہ لے کر آئے ہیں جو کہ 20 سال سے زائد عمر کی تمام خواتین استعمال کر سکتی ہیں۔ اور ڈاکٹر عیسٰی کا یہ کہنا ہے کہ اگر 4 مہینے اس کا باقاعدہ استعمال کیا جائے تو جسم میں ایسی طاقت آئے گی کہ اگر آپ کسی کا ہاتھ پکڑ لیں تو وہ چھڑا نہیں سکے گا۔اسی لئے خواتین اس نسخے کو ضرور استعمال کریں۔

نسخہ

کشمش 25 گرام
پستہ 25 گرام
اخروٹ 25 گرام
بادام 25 گرام
کھوپرا 25 گرام
ان سب چیزوں کو ملا کر گرائنڈ کر کے پاؤڈر بنا لیں ۔ایک چائے کا چمچ صبح اور ایک چائے کا چمچ شام کھائیں۔دودھ میں ملا کر بھی پیا جا سکتا ہے اور علیحدہ سے کھا کر اوپر سے دودھ بھی پی سکتے ہیں۔ چاہیں تو اس پاؤڈر کو شہد میں ملا کر رکھ لیں ۔ صبح شام ایک ایک چمچ کھائیں۔ یہ نسخہ طاقت کا خزانہ ہے۔
نوٹ۔ اگر آپ کو ان میں سے کسی بھی ڈرائی فروٹ سے الرجی ہے تو آپ اس کو ہٹا کر اپنی پسند کا کوئی بھی میوہ شامل کر سکتی ہیں۔

In Dr Essa Tips section you can check Energy Drink for Women in most easiest way. Find Energy Drink for Women in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Energy Drink for Women totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Energy Drink for Women.

Reviews & Comments
jpg