Blood Pressure Control Karne Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Blood Pressure Control Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Blood Pressure Control Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Blood Pressure Control Karne Ka Tarika experience. At Dr Essa Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Blood Pressure Control Karne Ka Tarika
Posted By: Rajab 8769 Views 0 Comments Oct 08, 2021


بلڈ پریشر خاموش قاتل ہے ۔۔ آج ہی سے ڈاکٹر عیسیٰ کا بتایا ہوا نسخہ اپنائیں اور بلڈ پریشر سے چھٹکارا پائیں

ہائی بلڈ پریشر کو اگر خاموش قاتل کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ یہ اگر ایک بار ہو جائے تو زندگی بھر پیچھا نہیں چھوڑتا، اس کو متوازن رکھنے کے لئے ڈاکٹرز بھی کچھ ایسی ادویات لکھ دیتے ہیں جو آپ کو زندگی بھر کھانی پڑتی ہیں لیکن اس کو ختم نہیں کر پاتے۔
لیکن یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ بلڈ پریشر ایک ایسا مسئلہ ہے جو کبھی بھی آپ کی موت کی وجہ بن سکتا ہے اور اس میں دل کا دورہ پڑنے کا خدشہ ہر وقت سر پر منڈلاتا رہتا ہے، مگر قدرت نے ایسی ہزاروں نعمتیں ہمیں دی ہیں جن کے استعمال سے ہم قدرتی طور پر خود کو ٹھیک کر سکتے ہیں اور بلڈ پریشر کو متوازن بنا سکتے ہیں۔
آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں ایسے ہی چند قدرتی اجزاء سے بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے کا طریقہ جس کے استعمال سے آپ کو بےحد فائدہ ہوگا اور آپ خود فرق محسوس کریں گے، کیونکہ قدرتی جڑی بوٹیوں سے کسی بھی مرض کا جڑ سے علاج کیا جا سکتا ہے تو آیئے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کا دیسی نسخہ جان لیتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کا طریقہ

• گلاب کی سوکھی ہوئی پتیاں 25 گرام۔
• اس کے بعد 25 گرام کاسنی لیں۔
• زیرہ لیں 25 گرام۔
• چھوٹی الائچی لیں 12 گرام۔
• چھوٹی چندن 12 گرام۔
• ان تمام چیزوں کا مکس کریں اور پیس کر باریک پاؤڈر بنا لیں۔
• اسے روزانہ آدھی چمچی صبح اور آدھی چمچی شام اس سفوف کا استعمال کریں۔
• اس سے بلڈ پریشر آہستہ آہستہ متوازن ہوگا، اور ممکن ہے کہ اگر آپ اپنے کولیسٹرول کا خیال رکھیں تو بلڈ پریشر ختم بھی ہو جائے گا۔

In Dr Essa Tips section you can check Blood Pressure Control Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Blood Pressure Control Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Blood Pressure Control Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Blood Pressure Control Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg