Balon Ko Narm Mulaim Aur Silki Karne Ka Tarika

Balon Ko Narm Mulaim Aur Silki Karne Ka Tarika
Posted By:Aneela 2308 Views
0 Comments Sep 22, 2021

کیراٹن ٹریٹمنٹ گھر میں خود کریں قدرتی اجزاﺀ سے اور بالوں کو کیمکل سے بچائیں تاکہ یہ رہیں نرم و ملائم، سلکی اور چمکدار
عورت کی خوبصورتی کی پہچان اس کے بالوں سے ہوتی ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کے بال سیدھے ، چمکدار اور گھنے ہوجائیں۔ اس کے لئے لوگ ٹریٹمنٹ لیتے ہیں۔

کیراٹن ہے کیا؟ دراصل کیراٹین ایک پروٹین ہے جو آپ کے بالوں میں پروٹین کی صحیح مقدار فراہم کرتا ہے جس سے بال لمبے، گھنے، چمکدار اور حسین نظر آتے ہیں۔

مگر کیراٹن ٹریٹمنٹ کے لئے اب آپ کو سیلون جانے اور کیمیکل زدہ پراڈکٹ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔

بیوٹی کارنر آپ کے لئے لایا گھریلو ٹریٹمنٹ جس کو استعمال کرنے سے آپ کے بالوں کو کسی قسم کا کوئی نقصان بھی نہیں ہوگا اور نہ ہی پیسے خرچ ہوں گے۔

اجزاء:
دو انڈے
ایک کیلا
دو چمچ دہی
دو چمچ ناریل کا تیل
ایک چمچ شہد
ڈیڑھ چمچ معدہ

ان تمام اجزاء کو گرینڈر میں پیس لیں اور ایک محلول تیار کرلیں۔

لگانے کا طریقہ:
* سب سے پہلے بالوں کو دھو لیں ،ہلکے خشک کرلیں، اور موٹے سلاخ کے کنگھے سے کنگھی پھیر لیں۔

* اب بالوں کو لٹوں کی صورت میں الگ الگ کرلیں اور ہر لٹ پر الگ الگ یہ محلول لگائیں۔

* اب بالوں کو تقریباً ایک گھنٹہ چھوڑ دیں۔

* ایک گھنٹے بعد بالوں کو کسی بھی اچھے شیمپو سے دھو لیں مگر کنڈیشنر کا استعمال نہ کریں۔

* اس کے بعد اچھی طرح بالوں میں کنگھی کریں۔

* جاس عمل کو ہفتے میں ایک بار اور مہینے مں چار یا تین مرتبہ کرنے سے آپ کے بال قدرتی طور پر سیدھے اور خوبصورت ہوجائیں گے۔

سیلون کے مقابلے وقت درکار ہوگا مگر بغیر کسی نقصان کے اس محلول سے آپ اپنے بالوں میں کیراٹن ٹریٹمنٹ کرسکتے ہیں

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Balon Ko Narm Mulaim Aur Silki Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Balon Ko Narm Mulaim Aur Silki Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Balon Ko Narm Mulaim Aur Silki Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Balon Ko Narm Mulaim Aur Silki Karne Ka Tarika.

Relevant Totkay

Reviews

Comments