Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Badyan Phool Ke Fayde regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Badyan Phool Ke Fayde enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Badyan Phool Ke Fayde experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
بادیان کے پھول کو گرم پانی میں ڈالیں اور بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں ۔۔۔۔۔ ایسا کمال کا نسخہ جو آپ کے ہزاروں روپے بچا سکتا ہے ۔۔۔بادیان کے پھول بریانی میں تو خوب نظرآتے ہوں گے کبھی یہ سوچا ہے کہ اس میں ایسی کیا خاص بات ہے یا یہ ہمیں کس طرح فائدہ دے سکتے ہیں۔ کچن میں موجود ہر چیز کسی نہ کسی طرح آپ کی صحت اور جلد کے لئے فائدہ مند رہتی ہے مگر بات یہ ہے کہ ہم خود نہیں جانتے ہیں اس کی افادیت۔ چلیں آج جانیں کہ بادیان کے پھول کیا فائدہ دیتے ہیں اور ان کو کس طرح سے استعمال کرنا چاہیئے۔۔؟غذائیت:بادیان کےایک پھول میں 23 گرام کیلوریز، 1گرام پروٹین، فیٹ ایک گرام، کاربس 3 گرام، فائبر 1 گرام، آئرن 13 گرام، مینگنیز 7 فیصد، کیلشئم 4 فیصد، فاسفورس 3 فیصد، پوٹاشئیم 3 فیصد اور کاپر 3 فیصد پایا جاتا ہے۔ اب آپ خود دیکھیں ایک چھوٹے سے بادیان کے پھول میں اتنی غذائیت موجود ہے جب اس کا فائدہ دیکھیں گے تو بھی یقیناً آپ کو یہی لگے گا کہ اتنی سی چیز میں اتنے ڈھیروں فائدے ہیں۔فوائد:• ماہرینِ صحت کے مطابق بادیان کے پھول جگر کی اچھی اور مثبت صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں۔• قبض کے مسائل سے پریشان افراد ہزاروں چیزیں استعمال کرتے ہیں مگر بادیان کو کسی نے نہیں کیا ہوگا اب تک استعمال۔ تو اب سے آپ بادیان کا ایک پھول لیں اور اس کو ایک کپ پانی میں اتنا پکائیں کہ پانی آدھا کپ رہ جائے اور یہ پیئیں پھر فائدہ دیکھیں۔• جن لوگوں کو وحشت و خو ف اور دل تیز دھڑکنے کی شکایت ہو وہ بھی اس ایک پھول سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔• معدہ میں جلن اور تیزابیت کا سب سے اہم علاج بادیان ہیں۔• بینائی کی تیزی میں بھی بادیان اہم ہے۔• جن لوگوں کو ہاتھ پائوں جلنے کی شکایت ہے وہ بھی اس کو استعمال ضرور کریں۔• قے، متلی اور دست کا مسئلہ رہتا ہے تو بادیان کا پھول استعمال کرنا نہ بھولیں۔• بچوں میں عموماً بھوک نہ لگنے کی شکایت زیادہ ہوتی ہے ان کے لئے بھی یہی بادیان مفید ہے۔• خواتین میں مینوپاس کے مسائل کو کنٹرول کرنے میں بادیان سے بہتر کوئی نسخہ نہیں ہے۔استعمال:بادیان کے پھولوں کو استعمال کرنے کے کئی طریقے ہیں:• ان کو پیس کر پاؤڈر کی شکل میں بنالیں اور پانی کے ساتھ استعمال کریں۔• ان کا قہوہ بنائیں اور پیئیں۔• ان کو کھانوں میں زیادہ استعمال کریں۔• بادیان کا تیل بنا کر بھی استعمال کرنا بہت فائدہ مند ہے۔نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Badyan Phool Ke Fayde in most easiest way. Find Badyan Phool Ke Fayde in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Badyan Phool Ke Fayde totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Badyan Phool Ke Fayde.