Ankhon Ke Gird Siyah Halke Khatam Karne ka Tarika

Ankhon Ke Gird Siyah Halke Khatam Karne ka Tarika
Posted By:Aqib Shahzad 2618 Views
0 Comments Apr 06, 2021


آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں اور سوجن سے نجات میں مددگار طریقے

مرد ہو یا خواتین کسی کے چہرے پر یہ گہرے حلقے اچھے نہیں لگتے اور ان کو میک اپ سے چھپانا بھی کوئی آسان کام نہیں۔اکثر اس کی وجوہات میں نیند کی کمی اور تھکاوٹ کے ساتھ ساتھ غیر صحت بخش غذاوں کا استعمال قابل ذکر ہوتے ہیں۔
ذیل میں چند آسان قدرتی ٹوٹکے بتائے جارہے ہیں جن کی مدد سے آپ سیاہ حلقوں کو با آسان ختم کرسکتے ہیں۔

دو چمچ کچے دودھ میں ایک چمچ عرق گلاب ملائیں اور اس میں کاٹن پیڈ بھگو کر فریج میں رکھ دیں۔
ٹھنڈا ہونے کے بعد کاٹن پیڈ نچوڑیں اور 10 سے 15 منٹ کے لیے آنکھوں پر رکھیں۔ یہ ٹوٹکا روزانہ آزمانے سے 10 دن میں سیاہ حلقوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

انڈے کی سفیدی

آنکھوں کے سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لیے انڈے کی سفیدی بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے ، سفیدی کو نرم برش سے آنکھوح کے نیچے احتیاط سے لگائیں، اس کے بعد 5 سے 10 منٹ انتظار کرکے چہرے کو گرم پانی سے دھولیں، یہ خیال رکھیں کہ انڈے کی سفیدی آنکھ کے اندر نہ جائے جس سے خارش ہوسکتی ہے۔

ٹی بیگ

ایک ٹی بیگ (گرین ٹی بیگ ہو تو زیادہ بہتر ہے)کو پانی میں بھگو کر فرج میں رکھ دیں۔ بعد میں اسے اپنی آنکھوں پر رکھ دیں۔ اس عمل کو بار بار کرنے سے بہترین نتائج مل سکتے ہیں۔

ہلدی

ہلدی کا پیسٹ بنا کر آنکھوں کے نیچے لگائیں، ورم کش ہونے کی وجہ سے ہلدی آنکھوں کے حلقے اور سوجن کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ایلو ویرا

ایلوویرا وٹامن ای سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ نمی بھی کافی زیادہ ہوتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ جیل اینٹی فنگل، جراثیم کش اور جلد کی مرمت کی خصوصیات بھی رکھتا ہے، ایلو ویرا جیل کو فریج میں ٹھنڈا کرکے آنکھوں کے نیچے لگانا اس مسئلے کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Ankhon Ke Gird Siyah Halke Khatam Karne ka Tarika in most easiest way. Find Ankhon Ke Gird Siyah Halke Khatam Karne ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Ankhon Ke Gird Siyah Halke Khatam Karne ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Ankhon Ke Gird Siyah Halke Khatam Karne ka Tarika.

Relevant Totkay

Reviews

Comments